آئینۂ دکن

ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کے قدیم و جدید داخلہ کے امیدوار طلباء اپنے داخلہ فارم کی لنک یہاں سے حاصل کریں

حیدرآباد: 27؍مئی (عصر حاضر) ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کے قدیم طلبہ جن کو تجدید داخلہ فارم پُر کرنا ہو وہ تجدید داخلہ پر کلک کرکے فارم کی خانہ پُری کریں:

 تجدید داخلہ فارم

نئے داخلے کے لیے خواہش مند طلباء فارم کی خانہ پُری کے لیے اس جدید داخلہ فارم پر کلک کرکے فارم کی خانہ پُری کریں:

جدید داخلہ فارم

شرائط یہاں پڑھ لیں:

ادارہ اشرف العلوم کے شعبہ عالمیت کے تمام قدیم و جدید داخلہ کے امیدوار طلباء اگر تعلیمی سال 1441-1442ھ کے لیے ادارہ ہذا میں تعلیم کے خواہش مند ہیں تو ادارہ کی ویب سائٹ  www.iauth.in پر موجود قدیم طلباء کے لیے تجدیدِ داخلہ فارم اور جدید طلبہ کے لیے جدید داخلہ فارم کی خانہ پُری کرکے سبمٹ کردیں۔ (فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 6؍شوال المکرم 9؍بجے شب ہے)۔7؍شوال المکرم کو جدید امیدواروں کا علاحدہ علاحدہ آن لائن امتحان ہوگا۔ اور 8؍شوال المکرم کو داخلے کی بابت  اطلاع ادارہ کی ویب سائٹ  www.iauth.in پر جاری کردی جائے گی۔ (اعدادیہ کے امیدوار طلباء کا امتحان لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد مدرسہ میں ہی ہوگا۔) قدیم طلبہ جن کا امتحان چھٹی سے قبل ہوچکا تھا اُن کا نتیجہ بھی سائٹ پر جاری کردیا جائے گا۔ اُسی بنیاد پر آئندہ تعلیمی سال کی جماعت طے ہوگی۔ عربی ششم تا افتاء کے طلباء کا امتحانِ ششماہی کی بنیاد پر ترقی یا اعادہ ہوگا۔ دورۂ حدیث کے طلبہ کو جن کتب کا امتحان ششماہی میں نہیں ہوسکا یا ناکام ہوگئے تھے‘ اجراءِ سند سے قبل ان کتب کا تقریری امتحان دینا ہوگا۔ شعبہ حفظ کے طلبہ کی تعلیم ان شاء الله 6؍شوال المکرم سے آن لائن شروع ہوجائے گی۔ متعلقہ اساتذہ کرام ربط کرکے طریقہ کار بتادیں گے۔

نوٹ: مزید کچھ سمجھنا ہو تو ان نمبرات پر رابطہ کریں : 7989848894, 9949255271, 9000520340, 9948871926‘ سرپرستوں سے گزارش ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبہ کو تعلیمی نقصان سے ممکن حد تک بچانے کے لیے ادارہ کا تعاون کریں اور طلبہ کو پابند نظم رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×