آئینۂ دکن

ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کے قدیم و جدید طلباء کے داخلوں سے متعلق جاری کی گئیں اہم ترین ہدایات

حیدرآباد: 27؍مئی (پریس ریلیز) مفتی عبدالملک انس قاسمی نائب ناظم تعلیمات کی اطلاع کے بموجب ادارہ اشرف العلوم کے شعبہ عالمیت کے تمام قدیم و جدید داخلہ کے امیدوار طلباء اگر تعلیمی سال 1441-1442ھ کے لیے ادارہ ہذا میں تعلیم کے خواہش مند ہیں تو ادارہ کی ویب سائٹ www.iauth.in پر موجود قدیم طلباء کے لیے تجدیدِ داخلہ فارم اور جدید طلبہ کے لیے جدید داخلہ فارم کی خانہ پُری کرکے سبمٹ کردیں۔ (فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 6؍شوال المکرم 9؍بجے شب ہے)۔7؍شوال المکرم کو جدید امیدواروں کا علاحدہ علاحدہ آن لائن امتحان ہوگا۔ اور 8؍شوال المکرم کو داخلے کی بابت اطلاع ادارہ کی ویب سائٹ www.iauth.in پر جاری کردی جائے گی۔ (اعدادیہ کے امیدوار طلباء کا امتحان لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد مدرسہ میں ہی ہوگا۔) قدیم طلبہ جن کا امتحان چھٹی سے قبل ہوچکا تھا اُن کا نتیجہ بھی سائٹ پر جاری کردیا جائے گا۔ اُسی بنیاد پر آئندہ تعلیمی سال کی جماعت طے ہوگی۔ عربی ششم تا افتاء کے طلباء کا امتحانِ ششماہی کی بنیاد پر ترقی یا اعادہ ہوگا۔ دورۂ حدیث کے طلبہ کو جن کتب کا امتحان ششماہی میں نہیں ہوسکا یا ناکام ہوگئے تھے‘ اجراءِ سند سے قبل ان کتب کا تقریری امتحان دینا ہوگا۔ شعبہ حفظ کے طلبہ کی تعلیم ان شاء الله 6؍شوال المکرم سے آن لائن شروع ہوجائے گی۔ متعلقہ اساتذہ کرام ربط کرکے طریقہ کار بتادیں گے۔

نوٹ: مزید کچھ سمجھنا ہو تو ان نمبرات پر رابطہ کریں : 7989848894, 9949255271, 9000520340, 9948871926‘ سرپرستوں سے گزارش ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبہ کو تعلیمی نقصان سے ممکن حد تک بچانے کے لیے ادارہ کا تعاون کریں اور طلبہ کو پابند نظم رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×