علم ومعرفت اور تحقیق وتصنیف کا ایک روشن و تابناک ستارہ غروب ہوگیا
حیدرآباد: 19/مئی (پریس نوٹ) مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری صدر سٹی جمیعۃ العلماء حیدرآباد نے عظیم محدث ومححق اور مقبول مدرس حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور اپنے تعزیتی بیان میں کہا: حضرت مولانا پالنپوری رح ہندوستان کے مایہ ناز اور ممتاز محقیقین ومحدثین میں شمار ہوتے تھے جن سے نہ صرف ہندوستان بلکہ سارا عالم اسلام مستفیض ہوتارہا آپ رح کی ذات اہل علم اور طلباء کے لئے علوم و معارف کا سرچشمہ اورمرجع تھی آپ ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کے لئے خدا تعالیٰ کا عطیہ تھے آپ رح علمی وعرفانی مجالس فکر انگیز نصائح سے بھرپور رہتی انداز گفتگو بہت ہی مشفقانہ اور محبت بھرا رہتا آپ رح کے انتقال پر اہل علم اور طلباء مغموم ہیں اللہ تعالیٰ سعید امت حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کو قبول فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کو حضرت پالنپوری رح کا نعم البدل عطافرمائے۔