آئینۂ دکن

آٹو ڈرائیور سے جبراً رقم وصول کرنے پر دو کانسٹبلس معطل‘ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا اثر

حیدرآباد: 10؍مئی (عصر حاضر) پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے افضل گنج پولیس اسٹیشن سے متعلقہ دو پولیس کانسٹبلس کو ایک آٹو ڈرائیور سے جبراً رقم وصول کرنے کے الزام میں معطل کردیا۔ شہر کے علاقہ جام باغ معظم جاہی مارکٹ پر ایک آٹو ڈرائیور جو ضروری اشیاء منتقل کررہا تھا کو روک کر مبینہ طور پر رشوت وصول کی۔ اس حرکت کو بعض افراد نے ویڈیو میں قید کرکے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ ڈی پانچا مکیش اور بی سریش جو افضل گنج پولیس اسٹیشن کے بلوکولٹس پٹرولنگ پارٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیںان کی اس حرکت کی اطلاع پاکر حیدرآباد کمشنر پولیس انجنی کمار  نے اس معاملہ کی فی الفور تحقیقات کروائی اور دونوں پولیس کانسٹبلس کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ انسپکٹر پولیس افضل گنج پولیس اسٹیشن کو بھی چارج میمو جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعہ بتایا کہ بے قاعدگی اور بے ضابطگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس قسم کی حرکت میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×