
شہر حیدرآباد میں 28؍سالوں سے بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف ادارہ مدرسہ سبیل الفلاح‘ تعارف‘ خدمات
حیدرآباد: 9؍مئی (عصر حاضر) دینی مدارس اور قرآنی مکاتب پوری کائنات کے تحفظ اور بقاء کا ذریعہ ہیں ،مسلمانوں کا تشخص اور پہچان انہیں مدارس ومکاتب کی وجہ سے قائم اور باقی ہے ۔آج اس ملک میں مسلمانوں کے اندر دینی حرارت،اور مذہبی سرگرمیوں کی جوکچھ کمک باقی ہے وہ انہی مدارس ومکاتب کے صدقہ وصلہ میں ہے ۔انہیں مدارس اسلامیہ میں شہر حیدرآباد کا ایک مشہور معورف مدرسہ سبیل الفلاح حیدرآبادکے نام سے قائم ہے جو اہلیان شہر کے لئے محتاج تعارف نہیں ہے۔ تجوید کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم اور سنت کے مطابق طلباء کرام کی تربیت کی اس مدرسہ کو ممتاز حیثیت حاصل ہے ۔
یہ مدرسہ الحمد اللہ ریاست کے ممتاز عالم دین رہبر قوم وملت حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی صاحب مظاہری دامت برکاتہم (مجاز صحبت محی السنہ حضرت اقدس شاہ ابرالحق صاحب ہردوئی نوراللہ مرقدہ ) ومجازبیعت سعید المت حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب مدظلہ (پرنام بٹ ) کی براہ راست نگرانی ونظامت میں گزشتہ آٹھائیس سال سے قوم ملت کی خدمت میں مصروف ہے ۔مدرسہ ہذا کے زیر اہتمام جہاں نونہالان امت کی اسلامی، دینی، قرآنی تعلیم وتربیت کی خدمات انجام دی جاتی ہے وہی پر قوم ملت کے درمیان اصلاحی، دعوتی سرگرمیاں بھی انجام دی جاتی ہے۔ خاص طور سے قادیانیت و عیسائیت سے متا ئثر ہ دیہات وقصبات میں مدارس ؛مکاتب اور مساجد کی تعمیر کے ذریعہ دینی فکریں کی جارہی ہے ۔کئی دیہات اور قصبات سے تقاضے آتے ہے مگر وسائل کی قلت کی وجہ سے ہمت نہیں ہے ۔اس مدرسہ نے اپنے اٹھائیس سالہ قیام کے دوران 400 حفاظ کرام اور 200 مدرسین ملت کو فراہم کئے ۔الحمد اللہ ولافخر
سال حال مدرسہ ہذا میں 438 طلباء شریک تعلیم رہے جس میں 203 طلباء ہاسٹل کی مکمل سہولیات کے ساتھ مقیم رہے
ان طلباء کی تریسی خدمات اور دیگر ذمہ داریوں کے لئے مدرسہ میں اساتذہ وعملہ پرمشتمل 40 افراد کا اسٹاف ہے جو شب وروز اپنی خدمات میں مصروف عمل ہے ۔
مدرسہ کی تعلیمی ،انتظامی،دعوتی سرگرمیاں
مدرسہ ہذا کے شعبہ جات بیک نظر
(1) شعبہ انتظامیہ
جس کے تحت دارالاقامہ،مطبخ،مسجد، مالیہ کے تمام امور انجام دیئے جاتے ہیں طلباء کی بہتر تعلیم وتربیت کے لئے دارالاقامہ (ہاسٹل) بھی موجود ہے جس میں طلباء کے لئے قیام طعام کا انتظام حتی المقدور بہتر سے بہتر کرنے کی کوشیش کی جاتی ہے۔ مطبخ کے ذریعہ ناشتہ،ظہرانہ،عشائیہ کا کھانا معیاری بنانے اور وقت پر کھلانے کی کوشیش کی جاتی ہے ۔
طلباء کی سہولت کے لئے مدرسہ کا 24 گھنٹے کا نظام العمل مقرر ہیں جس کی پابندی اہتمام سے کرائی جاتی ہے 24 گھنٹے طلباء کی نگرانی کا نظام مرتب ہے مدرسہ میں کشادہ میدان ہے جہاں طلباء کو عصر کے بعد کھلینے کا اور فجر کے بعد ورزش کا موقعہ دیاجاتا ہے انتظامی شعبہ کے لئے 15 افراد پر مشتمل عملہ خدمات میں مصروف ہے ۔
(2) شعبہ تعلیمات
اس شعبہ کی آٹھ قسمیں ہیں ،قاعدہ،ناظرہ،حفظ،اردو ،انگریزی،دینیات ،تصحیح،عالمیت ان تمام شبوں میں الحمد اللہ 26 اساتذہ اکرام ان تمام شعبوں میں طلباء کی تدرسیسی خدمات پر مامو ہیں ۔
(3) شعبہ دعوت اصلاح
اس شعبہ کے ذریعہ مدرسہ میں ماہانہ اصلاحی مجلس کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔حسب موقعہ شہر اور بیرون شہر کے اکابر علماء کرام سے استفادہ کیاجاتا ہے ۔طلباء میں دعوتی واصلاحی استعداد پیدا کرنے کے لئے ایک انجمن قائم ہے جس کے ذریعہ ہفتہ میں ایک دن طلباء کارام کی تقریری مشق کرائی جاتی ہے ۔اسی طرح قرب جوار میں مساجد اور خواتین کے پروگراموں میں وعظ بیان کے لئے اساتذہ کرام کو بھیجا جاتا ہے
اس کے ساتھ ساتھ حضرت اقدس ناظم صاحب دامت برکاتہم کے دعوتی واصلاحی دورے شہر اور بیرون شہر مستقل ہوتے رہتے ہیں ۔
(4)شعبہ نشر واشاعت
اس شعبہ کے ذریعہ دینی مضامین اور ضروری مسائل بالخصوص چارٹ کی شکل میں حسب ضرورت شائع کئے جاتے ہیں اور اس کوامت کے تمام طبقات تک پہونچانے کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔
(5)شعبہ دارالافتاء
امت کی شرعی رہنمائی ورہبری کے لئے پچھلے 25 سالوں سے دارالافتاء بھی قائم ہے جس میں حضرت اقدس ناظم صاحب کے علاوہ شہر کے ایک مستند اور جید مفت صاحب مقرر ہیں ،جس کا وقت عصر تا عشاء متعین ہے جس میں الحمد اللہ شہر اور ریاست کے کئی ضرورت مند احباب مسائل شرعیہ معلوم کرنے کے لئے رجوع ہوتے ہیں ۔باضابطہ تحری جواب فتویٰ کی شکل میں دیاجاتاہے ۔
اس کے علاوہ ایک دارلقضاء بھی قائم ہے جس کے ذریعہ مسلمانوں کے درمیان باہمی نزاعت کو شریعت کی روشنی میں حل کرنے کی کوشیش کی جاتی ہے ۔فریقین کی درخواست پر ان کے باہمی مسائل کو مصالحت کے ذریعہ خوشگوار ماحول میں حل کرنے کی کامیاب سعی کی جاتی ہے ۔
(6) شعبہ تعمیرات
الحمد اللہ اس شعبہ کے ذریعہ دارالاقامہ کی بلڈنگ ،عظیم الشان مسجد ،طلباء کرام کے لئے طعام ہال،اور حفظ کے لئے عظیم الشان کشادہ ہال جیسی عمارتیں تعمیرات کی گئی ہے ۔مزید تعمیرات جاری ہے
(7) شعبہ مسجد محی السنہ
مدرسہ کے احاطہ میں ایک عظیم الشان مسجد بھی جو تہ خانہ(سلر )بشمول 4 منزلہ ہے جس میں تقریبا 1200 مصلیوں کی گنجائش ہے ۔وسیع اور کشادہ طہارت خانے ہیں جس نگرانی وذمہ داری کے لئے مستقل عملہ موجود ہیں ۔
مسجد سے متصل نئی عمارت زیر تعمیر
شعبہ عالمیت کی درسگاہوں اور طلباء کے قیام کے لئے ، لائبریری ہال، مہمان خانہ ،طلباء اور اہلیان محلہ کے لئے کلنک کی سہولت کمپیوٹر ٹرینگ سنٹر وغیرہ پر مشتمل امور کی انجام دہی کے لئے مسجد سے متصل عمارت کا تعمیری کا چل رہا ہے ۔اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ مدرسہ کی اس اہم ضرورت کی تکمیل میں معاون بنے اور تعمیری اشیاء یا نقد رقم کے ذریعہ تعاون فرمائیں تاکہ جلد سے جلد یہ زیر تعمیر عمارت کا کام مکمل ہوجائے ۔
نوٹ :اقامتی طلباء میں اکثر طلباء غریب اور مستحق ہونے کی وجہ سے ان کی ضروریات کی تکمیل مدرسہ کی جانب سے اور کچھ اہل خیر حضرات کی جناب سے کفالت کے ذریعہ کی جاتی ہے
ان تمام امور کی انجام دہی کے لئے مدرسہ ہذا کا سالانہ بجٹ 50 لاکھ سے زائد ہے جو اللہ پاک کے فضل وکرم سے اور علاقے کی غیور مسلمانوں کے تعاون کے ذریعہ پورے کئے جاتے ہیں
مدرسہ کے لئے کو ئی مستقل آمدنی کا ذریعہ نہیں ہے اسلئے تمام اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی زکوۃ ،صدقات ،دیگر عطایات کے ذریعہ مدرسہ کاتعاون فرمائیں ۔
مدرسہ کا اکائونٹ نمبر :MADARSA SABEELUL FALAH A/C NO 52023380068 : SBI DABEER PURA BRNCH T,S
مزید تفصیلات کے لئے :9246341893/9440736100
لاک ڈائون کی وجہ سے مدرسہ کے نمائندے آپ تک نہیں پہونچ سکینگے اسلئے گزارش ہے کہ آن لائن مدرسہ کاتعاون فرمائیں یا پھر اس نمبر پر گوگل پے اور دیگر زرائع سے بھی اعانت کرکے واٹس آپ رسید حاصل کرسکتے ہیں 9550789492