حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ حکومت کے اعلان میں دینی مدارس بھی برابر کے شریک ہیں‘ دینی اداروں کو تعطیل دے دی جائے: مجلس علمیہ

حیدرآباد: 16؍مارچ (عصر حاضر) ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے 31؍مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کے اعلان کے بعد سے شہر حیدرآباد کے اسکولس اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس میں بھی تعطیلات کا اعلان کیا جارہا ہے۔

ریاست بھر کے علماء کرام کی مؤقر تنظیم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ذمہ داروں نے بھی اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’حضرت مولانا سید اکبر صاحب مفتاحی ناظم مجلس علمیہ اور مؤقر ارکانِ عاملہ سے مشورہ کے بعد یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق حکومت کے اعلان کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام مدارس کو 31؍مارچ تک تعطیل دے دی جائے‘ حالات پر نظر رکھتے ہوئے اس تعطیل کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے اور وہ مدارس بھی اس حکم میں برابر کے شریک ہیں جن کے پاس دارالاقامہ میں طلبہ کی تعداد معتد بہ ہو۔ تمام ذمہ داران سے التماس ہے کہ اس تعطیل کے اعلان کو مدرسہ کے باب الداخلہ پر آویزاں کردیں۔ ’’

واضح ہو کہ جن اداروں نے تعطیلات کا اعلان کیا ہے ان میں قابلِ ذکر ادارہ اشرف العلوم‘ دارالعلوم حیدرآباد‘ تجوید القرآن عنبرپیٹ‘ امدادالعلوم ٹین پوش‘ احیاء العلوم ٹپہ چبوترہ‘ مدرسہ فیض العلوم سعیدآباد‘ مدرسہ سبیل الفلاح بنڈلہ گوڑہ‘ اشاعت الخیر ٹرسٹ ٹولی چوکی‘ جامعہ عائشہ نسوان مادناپیٹ‘ مدرسہ عربیہ مصعب بن عمیر پہاڑی شریف‘ مدرسہ میمونہ للبنات گوتم نگر‘ کے علاوہ شہر کے اکثر مدارس کے ذمہ داران نے تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

Related Articles

One Comment

  1. شکریہ بہت جزاک اللہ خیرا آپ نے مدرسہ میمونہ للبنات گوتم نگر کا نام بھی شامل کیا اس اعلان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×