آئینۂ دکن

مدرسہ سبیل الفلاح ٹرسٹ کا جلسہ تکمیلِ حفظِ قرآن حکیم و دستاربندی حفاظ کرام

حیدرآباد: 10؍مارچ (عصر حاضر) مولانا عبدالرحمن محمد میاں کی اطلاع کے بموجب مدرسہ سبیل الفلاح ٹرسٹ بنڈلہ گوڑہ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ تکمیلِ حفظِ قرآن حکیم و دستاربندی حفاظِ کرام بتاریخ 22؍مارچ بروزِ اتوار صبح 10؍بجے بمقام احاطۂ مدرسہ سبیل الفلاح روبر رائل سی ہوٹل بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد زیر صدارت حضرت مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری دامت برکاتہم منعقد ہوگا۔ جس میں مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی دامت برکاتہم مہتمم دارالعلوم دیوبند تشریف لائیں گے اور خوش نصیب حفاظِ کرام کی دستار بندی اور آخری سبق پڑھائیں گے۔ اس موقع پر مقامی علماء کرام مولانا محمد عبدالقوی صاحب ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد‘ مولانا امیر الله خان قاسمی ناظم مدرسہ سراج العلوم کے بھی خطابات ہوں گے۔ مدعوئین خصوصی میں قابل ذکر حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا‘ بیرسٹر اسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اور جناب احمد بن عبدالله بلعلہ صاحب بھی رونق اجلاس ہوں گے۔ جمیع اساتذہ کرام و کارکنانِ ادارہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×