آئینۂ دکن

حج وعمرہ تربیتی کورس مع سیرت طیبہ کے نئے بیاچ کا آغاز

حیدرآباد: 10؍مارچ (عصر حاضر) جناب سید شرف الدین صدر لبیک ایجو کیشنل ویلفیر سوسائٹی حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب لبیک ایجو کیشنل ویلفیر سوسائٹی حیدرآباد پچھلے۱۸ ، برس سے عازمین حج وعمرہ تربیت کی مخلصانہ خدمت انجام دے رہی ہے ۔سال رواں کے دوسرے10 روزہ حج وعمرہ ومدینہ منورہ تربیتی کورس مع سیرت طیبہ کے نئے بیاچ کا آغاز ، مدرسۃ الخیر نزد جی ایم گارڈن ،قادرباغ ،نانل نگر میں 9 مارچ پیر سےعصر تا مغرب ،حج ٹرینر مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اےناظم مدرسۃ الخیر کی راست نگرانی میں شروع ہوچکا ہے۔جس میں حج وعمرہ کی خصوصی دعائیں ،حج وعمرہ کے مسائل واحکام ، فرائض و واجبات، حرمین شریفین کی جنرل نالج،عمرہ کا طریقہ قدم بقدم ،حج کے پانچ دن ،اور قیام مدینہ منورہ کے معمولات وآداب کی عملی تربیت دی جائے گی ۔حج کمیٹی وخانگی ٹراویلس کے عازمین مع خواتین بپابندی وقت استفادہ کریں اور اپنے ساتھ قلم وکاپی ضرور لائیں ۔ہر کلاس کے بعد وقفہ سوالات بھی رہے گا۔ واضح رہے کہ یہ بیاچ9مارچ تا 20 مارچ تک جاری رہے گااور پیر تا جمعہ مذکورہ مقام ووقت پر ہر دن کلاس ہوگی،ان کلاسیس کی کوئی فیس نہیں ہے۔ وقت مقررہ پر کلاس شروع ہوجائے گی۔مزید تفصیلات ورہنمائی کے لئے نائب صدر محمد نواب سے سیل نمبر 9440508941 پر رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×