آئینۂ دکن

دارالعلوم اشرفیہ گولکنڈہ کا جلسہ تکمیل حفظ قرآن

حیدرآباد: 9؍مارچ (راست) مولانا شوکت علی شکیل صدر مدرس کی اطلاع کے مطابق اشرفیہ ایجو کیشنل سوسائٹی گولکنڈہ کے زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم اشرفیہ جامع مسجد اشرفی قلعہ گولکنڈہ کا سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید ودستار بندی بتاریخ 14 مارچ ،بروز ہفتہ 9 بجے دن ،جامع مسجد اشرفی بڑا با زار قلعہ گولکنڈہ حیدرآباد میں عظیم الشان پیمانہ پر منعقد ہوگا ،دکن کے معروف بزرگ عالم دین حضرت مولانا شاہ محمد اظہار الحق قریشی قاسمی خلف اکبر وجانشین حضرت قطب دکنؒ اس جلسہ کی صدارت فرمائیں گے ،جبکہ مرزا باسط علی بیگ صدر اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی نگرانی کریں گے ،صوبہ مہاراشٹرا کے ممتاز عالم دین شاگرد رشید حضرت قطب دکنؒ مولانا حافظ عبدالجبار مظاہری خلیفہ محبوب العلماء حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم مہتمم مدینۃ العلوم لاتور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے ، حضرت مولانا سید ومیض احمد نقشبندی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد و خلیفہ حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی اور حضرت مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد وخلیفہ حضرت شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی کے خطابات ہوں گے ،اس موقع پر تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے دس حفاظ کرام کی دستار بندی وانعامات اور تین حافظات کو خمار حفظ اور انعامات د ئے جائیں گے ،جلسہ کا اغاز حافظ قاری تاج الدین سعید کی قرآت قرآن سے ہوگا اور ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری بارگاہ نبوی ؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ، ابتداء میں طلبہ مدرسہ کا تعلیمی وتقریری مظاہرہ ہوگا ،مولانا مشتاق قاسمی مدرس مدرسہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے ،محمد متین احمد قریشی ،سید اعظم ،محمد یونس اراکین کمیٹی اور حافظ عبدالعزیز ،حافظ خواجہ نذیر الدین ،حافظ رضی الدین اور دیگر استاتذہ مدرسہ نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ،خواتین کے لئے پردے کا نظم رکھا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×