آئینۂ دکن
مولانا سید ارشد مدنی کی 3؍مارچ کو حیدرآباد آمد

حیدرآباد: یکم مارچ (عامر رحمانی) قائد جمعیۃ جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند و استاذ حدیث ازہر ہند دارالعلوم دیوبند بتاریخ 3؍مارچ بروزِ منگل گیارہ بجے دن شہر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں‘ اسی دن سیاسی‘ سماجی جماعتوں کے علاوہ غیر مسلم قائدین کے ساتھ خصوصی اجلاس میں شرکت فرمائیں گے۔