آئینۂ دکن

کنڈامڑگو گٹھکیسر میں جلسہ افتتاح مسجد و مدرسہ

حیدرآباد: 19/اکٹوبر عصر حاضر) ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ حیدرآباد کے تحت کنڈامڑگو گٹھکیسر ورنگل ہائی وے میں قائم کیے جارہے مدرسہ و مسجد کا افتتاحی جلسہ بتاریخ 20/اکٹوبر 2019ء بروز اتوار بوقت صبح 10/بجے تا 1/بجے دن زیر صدارت حضرت مولانا سید اکبر صاحب مفتاحی دامت برکاتہم ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش منعقد ہوگا۔ ان شاء اللہ اس جلسہ میں ملک کے معروف و معتبر عالم دین پیر طریقت حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی صاحب دامت برکاتہم کا خصوصی خطاب ہوگا۔ نیز علاقہ کی مناسبت سے تلگو زبان میں مولانا سلیمان اجمل مظاہری صاحب زید مجدہ خطاب فرمائیں گے۔ برادران اسلام سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔
نوٹ ان شاء اللہ تمام شرکاء کیلئے ظہرانہ کا نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×