آئینۂ دکن

حیدرآباد: افضل گنج علاقے میں مشتبہ کیمیکل دھماکہ، ایک ہلاک ایک زخمی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے افضل گنج علاقے میں اتوار کی صبح اچانک ہوئے مشتبہ کیمیکل دھماکے میں ایک 32؍سالہ شخص کی موت اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ کی شناخت بھرت کے طور پر ہوئی ہے، جو موگارم بستی ڈل مہاراج گنج کا رہائشی ہے جو کیمیکل کا کاروبار کرتا ہے، گھر کے نالے میں کچھ مائع ڈال رہا تھا۔

پولس نے کہا، "جیسے ہی ڈرین لائن بھر گئی، اس نے اسے صاف کرنے کی کوشش کی اسی دوران دھماکہ ہوا، دھماکے کی زد میں آکر وینوگوپال ہوا میں اڑ گیا اور اس کے جسم کے پرخچے اُڑ گئے۔ ان کا ایک رشتہ دار بھی زخمی ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×