آئینۂ دکن

شہر حیدرآباد میں اتوار سے سخت سردی کی لہر ہوگی: محکمہ موسمیات

حیدرآباد: 24؍نومبر (عصرحاضر) شہر حیدرآباد میں اگر چہ جمعرات کے روز سردی میں نمایاں کمی نظر آئی لیکن یہ گرمی زیادہ دیر تک اثر انداز نہیں ہوسکے گی۔  گزشتہ ہفتےشہر میں درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس اور 17 ڈگری سیلسیس کے اطراف چل رہا تھا۔ سخت سردی کے ساتھ پچھلا ہفتہ  گزرنے کے بعد شہریوں نے آج ہلکی سی راحت کی سانس لی۔ تاہم، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو سخت سردی کی واپسی کا قوی امکان ہے اور شہر بھر میں کم از کم درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس سے بھی نیچے گرنے کی توقع ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات – حیدرآباد (IMD-H) نے اس دوران عادل آباد، جگتیال، کمارم بھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل، اور راجنا سرسیلا کے لیے جمعہ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا۔ ہفتہ کو، عادل آباد، کمارم بھیم آصف آباد، اور منچیریال میں کم از کم درجہ حرارت میں مزید کمی کی توقع ہے، محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×