آئینۂ دکن

شہر حیدرآباد میں وزیر اعظم مودی کے دورہ کے موقع پر ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد: 11؍نومبر (عصرحاضر) وزیر اعظم نریندر مودی کے ہفتہ کو حیدرآباد کے دورے کے پیش نظر، بیگم پیٹ ایئرپوٹ کے اطراف و اکناف کی سڑکوں پر معمولی ٹریفک بھیڑ ہونے کی توقع ہے۔ اسی کے پیشِ نظر متوقع ٹریفک بے قاعدگیوں کی وجہ سے، حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پنجاگٹہ – گرین لینڈس – پرکاش نگر ‘ٹی’ جنکشن، رسول پورہ ‘ٹی’ جنکشن اور سی ٹی او جنکشن کی سڑکوں پر جانے سے گریز کریں۔ اسی طرح دوپہر 12 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان سوماجی گوڑا- موناپا ازلینڈ، راج بھون روڈ اور خیریت آباد جنکشن تک جانے سے گریز کریں۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ پابندیوں کو نوٹ کریں اور اپنی روٹس تبدیل کرلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×