آئینۂ دکن

حیدرآباد میں چار بڑی لائبریریاں قائم کرنے وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی کا اعلان

حیدرآباد 14 نومبر(عصرحاضر) تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراونے پچھلے تین سالوں سے لائبریریوں کو ترقی دینے کے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کتب خانہ آصفیہ(اسٹیٹ سنٹرل لائبریری) افضل گنج میں نیشنل لائبریری ہفتہ تقاریب کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس لائبریری کی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریریاں مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والوں کے لیے بہت مفید ہیں۔انہوں نے شہر حیدرآباد میں 4 بڑی لائبریریاں قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ مستقبل میں مزید لائبریریاں ہونی چاہئیں۔حکومت کی جانب سے شہر میں موجودہ لائبریریوں کو ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہرا سکول اور کالج میں لائبریری قائم کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×