آئینۂ دکن

ادارہ وفاق المکاتب کے تحت مسجد سالارجنگ کالونی ٹولی چوکی کا انعامی جلسہ ملتوی

حیدرآباد: 8؍ڈسمبر (پریس ریلیز) مفتی احسان احمد صدیقی کے بموجب ادارہ وفاق المکاتب کے تحت سالارجنگ کالونی ٹولی چوکی میں قائم مکتب میں زیر تعلیم طلباء میں نمازوں کا شوق پیدا کرنے بالخصوص فجر کی نماز باجماعت ادا کرنے کی عادت ڈالنے کی غرض سے چالیس روز فجر کی پابندی کرنے والے نونہالوں میں بطورِ انعام سائکل دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں طلباء نے اپنی جانب سے دلچسپی دکھاتے ہوئے پابندی کے ساتھ فجر کی نماز باجماعت ادا کرنے اپنے سرپرستوں کے ساتھ مسجد میں شریکِ جماعت ہورہے تھے۔ الحمدلله ان طلباء کے چالیس دن مکمل ہوچکے ہیں ان کا انعامی جلسہ جو 8؍ڈسمبر بروزِ اتوار کو ہو نے والا تھا اس کو چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا۔ ان شاءالله  15 دسمبر بروزِ اتوار صبح 10؍بجے تا 1؍بجے یہ انعامی اجلاس منعقد ہوگا۔ اس جلسہ میں چالیس دن پابندی کرنے والے طلباء میں سائیکل بطور انعام دی جائے گی۔ واضح ہوکہ اس دوران ان طلباء کی نگرانی مسجد کے صدر جناب ریاست صاحب خود فرمارہے تھے۔ طلباء کے ذوق کو بڑھانے اور اس طرح کی مزید دلچسپی ان میں پیدا کرنے کے لیے ادارہ وفاق المکاتب کے جمیع ذمہ داران و اراکینِ کمیٹی مسجد سالار جنگ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×