آئینۂ دکن

ہیلپ لائن حیدرآباد ٹرسٹ کے زیر اہتمام ماہِ نومبر میں انجام دی گئیں خدمات

حیدرآباد: 6؍ڈسمبر (مفتی احسان احمد صدیقی قاسمی کے اطلاع کے بموجب ھیلپ لائن حیدرآباد ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ کے مختلف اھم ترین شعبوں میں زمانے کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ھوئے ایم اے سی سی کے نام سے ایک نہایت مؤثر کام کا آغاز کیا گیا ھے جس کے ذریعہ مساجد سے دینی وعلمی خدمات کے ساتھ سماجی رفاھی خدمات انجام دیکر محلہ کے مسلم غیر مسلم غریب و مالدار ھر طبقہ کو مساجد اور اسلام سے قریب کرنے کی کوشش کی جارھی ھے
الحمداللہ ماہ نومبر میں چار مساجد کی مجموعی کار گزاری درج ذیل ھے
1200افراد کو ووٹر آئی ڈی کارڈ کے سلسلہ میں رہنمائی کی گئی
ایک مفت میڈیکل کیمپ  جس میں چار ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی گئی ھےاور 150 مریضوں نے اس سےاستفادہ کیا
بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا جس میں 55 مسلم و غیر مسلموں نے اپنا خون کا عطیہ دیا
سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھاتے ھوئے چار سویفٹ ڈیزائر کارس محلہ کے غریب بے روز گار نوجوانوں کیلئے بک کئے گئے ھیں۔
اسکے علاوہ جزوی طور پر مختلف امور کی انجام دھی عمل میں آئی ھے۔‍‍
ان شاء الله خدمات کو وسعت دیتے ہوئے ھر محلہ میں مردم شماری اور سروے کا شعور بیدار کرکے سروے ‘ ھر مسجد میں ھیلت کیمپ کے انعقاد اور ھر مسجد میں فوڈ بینک اور کلاتھ بینک قائم کرنے کا عزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×