آئینۂ دکن

ہیلپ لائن حیدرآباد کے زیر اہتمام مسجد محمدی دبیر پورہ میں اہل علم و دانشوران کا اہم اجلاس

حیدرآباد: 13/اکٹوبر (پریس ریلیز) مفتی مصلح الدین سلمان مظاہریؔ ( منتظم ہیلپ لائن ایجوکیشنل چاریٹیبل ٹرسٹ) کی اطلاع کے بموجب موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ؛جب کہ ملک کی سالمیت،اس کی تہذیب اور اس کی جمہوریت شدید بحران میں مبتلا ہے، مذہبی منافرت اور فرقہ پرستی کا ننگا ناچ علی الاعلان ہو رہا ہے، ملک کی اقلیت اور دلت آبادی مسلسل مظالم کا شکار ہورہی ہے، اور اب مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کے تانے بانے بنے جاچکے ہیں ؛اس ضرورت کااحساس کرتے ہوئے ہیلپ لائن حیدرآباد ایجوکیشنل چاریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اہل علم و دانشوران کا ایک اہم اجلاس بتاریخ 14/اکتوبر،2019 بہ روز پیر بعد نماز مغرب مسجد محمدی دبیرپورہ میں طے پایا ہے ؛جس میں مفتی احسان احمد قاسمی ؔ (جنرل سکریٹری ہیلپ لائن حیدرآبادایجوکیشنل چاریٹیبل ٹرسٹ) اور مفتی عبدالمہیمن اظہرالقاسمیؔ (نائب صدر صفا بیت المال انڈیا) بذریعۂ پروجیکٹر پروگرام پیش فرمائیں گے ۔
علماء کرام ،مساجد کے ذمہ داران، باشعور نوجوان اور علاقوں کے بااثر و درمند حضرات سےگزارش کی جاتی ہے کہ بہ پابندئ وقت ضرور شرکت و استفادہ فرمائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×