آئینۂ دکن

تلنگانہ میں جی ایس ٹی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر حکومت کی نظر‘ سخت کارروائی کا آغاز

حیدرآباد17 نومبر(عصرحاضر)تلنگانہ حکومت نے جی ایس ٹی کی چوری کرنے والے اداروں اورکمپنیوں پر توجہ مرکوز کردی ہے جن کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔ چونکہ جاریہ سال جون سے مرکز کی طرف سے ریاست کو واجب الادا جی ایس ٹی کا معاوضہ روک دیا گیا ہے، اسی لئے ریاستی کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے مختلف کمپنیوں اوراداروں کی جانب سے داخل کردہ ریٹرنس کی جانچ شروع کردی ہے۔ساتھ ہی ضبط شدہ ریکارڈ کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کے ساتھ بعض دیگر بڑی کمپنیوں کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔ان کے کاروباری لین دین اور مالی حیثیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر، ان کمپنیوں اور اداروں پر چھاپے مارے گئے جہاں سے ریکارڈ کو ضبط کیا گیا۔حال ہی میں بی جے پی لیڈر راج گوپال ریڈی کے فرزند کی ملکیت والی سوشی انفراکمپنی پر چھاپے مارتے ہوئے ریکارڈ ضبط کر لیاگیا۔ذرائع کے مطابق ضبط شدہ ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے۔ بڑے اداروں کی تلاشی کے بشمول کم جی ایس ٹی اداکرنے والوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ساتھ ہی پرانے بقایہ جات کی وصولی کے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آمدنی میں اضافہ کے لئے اس کارروائی کی ابتداراج گوپال ریڈی کے بیٹے کی ملکیت والی کمپنی سے کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×