آئینۂ دکن

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے بجٹ اجلاس میں تینوں قوانین کے خلاف قرارداد منظور

حیدرآباد: 9؍فروری (عصر حاضر) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) ، 2019 ، قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) اور قومی رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف ایک قرار داد منظور کی ہے۔ سیاہ قوانین کے خلاف قرار داد کونسل کے ذریعہ جنرل باڈی اجلاس کے دوران منظور کی گئی۔ بجٹ کی منظوری کے لئے یہ اجلاس منعقد ہوا۔ میئر نے سی اے اے کے خلاف اظہار خیال کیا۔ اس دوران سی اے اے اور این پی آر کے نفاذ کے لئے مرکزی حکومت کو مورد الزام قرار دیتے ہوئے ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین نے کہا کہ یہ قوانین آئین ہند کے سخت منافی ہیں۔ سابق میئر ماجد حسین نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی ، کے سی آر پہلے ہی قوانین کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ریاستی اسمبلی میں بھی ایک قرارداد منظور کرے گی۔ سی اے اے کے خلاف قرارداد پاس کرنے والا حیدرآباد پہلا شہر بن گیا۔ پورے ملک کے کسی بھی شہر کے میونسپل کارپوریشن میں اس طرح کی قرارداد پیش نہیں کی گئی۔ میئر رام موہن نے بھی کونسل کی طرف سے منظور کی جانے والی قرار داد کے حق میں اظہار خیال کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×