حیدرآباد و اطراف

جی ایچ ایم سی حدود کے 18 دواخانوں میں 5 روپیے کھانے کی اسکیم کا آغاز

حیدرآباد: 12؍مئی (عصرحاضر) گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حدود کے تقریبا 18سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کے لیے پانچ روپے میں کھانا کی اسکیم کا آغاز کیا گیا۔ گاندھی اسپتال میں تیمارداروں (مریض کے ساتھ رہنے والوں) کے لیے پانچ روپے میں کھانے کی اسکیم کا آغاز وزیرافزائش مویشیاں تلنگانہ ٹی سرینواس یادو نے کیا۔

اس موقع پر اسکیم کے استفادہ کنندگان نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ سے اظہار تشکر کیا۔ ان افراد نے کہا کہ ان کو اسپتال کے باہر کی ہوٹلوں میں کھانا کھانے پر 500 روپے تک خرچ برداشت کرنا پڑتا تھا، تاہم پانچ روپے میں کھانے کی حکومت کی جانب سے فراہمی ان کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے اسے نیکی کے کام سے تعبیر کیا۔وزیر سرینواس یادو نے کہا کہ یہ پروگرام غریبوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے۔ صبح میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور پھر رات کا کھانا بھی ہر مرتبہ صرف پانچ روپے میں فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کو مستحکم کرنے، مریضوں اور ان کے ساتھ رہنے والے تیمارداروں کے لیے حکومت کی جانب سے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing