آئینۂ دکن

جامعہ ریاض الصالحات اعظم پورہ میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد‘ الخیر سوسائٹی کی جانب سے طالبات میں عینکوں کی تقسیم

حیدرآباد: 14؍نومبر (پریس ریلیز) سکریٹری جامعہ ریاض الصالحات اعظم پورہ حیدرآبادجناب مرزا محمداعظم علی بیگ کی اطلاع کے بموجب جماعت اسلامی ہندحیدرآباد کے شعبہ خدمت خلق والخیرسوسائٹی کے زیر اہتمام آئی اسپیشلسٹس کی نگرانی میں جامعہ کی طالبات کے علاوہ تدریسی وغیرتدریسی اسٹاف کے لیے آنکھوں کے چیک اَپ کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پرڈاکٹرس نے طالبات کوآنکھو ں کی حفاظت اور اس کی اہمیت سے متعلق تفصیلات بتائیں۔اس موقع پرڈاکٹرس نے آنکھوں کی حفاظت کے حوالہ سے بتایا کہ آنکھوں کی بینائی کی حفاظت کے لیے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔ روزآنہ ناشتہ وقت پر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ڈاکٹر س نے بتایا کہ آنکھیں قدرت کا انمول اور بیش قیمت نعمت اور تحفہ ہے جس کی ہمیں حفاظت کرنی چاہئے۔ خاص طور پرموبائل اورٹی وی وغیرہ کا حد سے زیادہ استعمال سے بھی آنکھوں کو نقصان ہوتاہے۔اس موقع پرجناب محمدمنیرالدین سکریٹری شعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی ہندحیدرآباد‘ جناب سید محمدعبدالقادر ناصرامیرمقامی ملک پیٹ،جناب محمدعمادالدین امیرمقامی یاقوت پورہ بھی موجود تھے۔ضرورتمندوں میں مفت عینک بھی اس موقع پر تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×