حیدرآباد و اطراف

فوڈ ڈیلیوری بوائے کھانے کے پیکٹوں میں گانجہ فروخت کرتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد: 14؍دسمبر (عصرحاضر) فوڈ ڈیلیوری بوائے اپنے گاہکوں کو گانجہ فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ بدھ کے روز تکارام گیٹ پولیس نے فوڈ دیلیوری کمپنی میں کام کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے پاس سے 600 گرام گانجہ اور ایک موٹر سائیکل ضبط کر لی۔ نریڈمیٹ کا رہنے والا چنچو نتیش چندر (20) فوڈ ڈیلیوری کمپنی میں کام کرتے ہوئے گانجے کو کھانے کے تھیلے میں رکھ کر گاہکوں کو سپلائی کر رہا تھا۔ ‘‘ اے سی پی گوپال پورم، این سدھیر نے کہا "نتیش نے جواہر نگر کے ایک راہول سے گانجا خریدا اور اس کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں گاہکوں کو ممنوعہ سامان فراہم کیا۔ وہ گانجے کے دو پیکٹ اپنے ساتھ رکھتا تھا تاکہ چیکنگ کے دوران پولیس کی طرف سے پتہ نہ لگ سکے اور شک سے بچنے کے لیے اسے کھانے کے پیکٹوں کے ساتھ لے جایا کرتا تھا،۔ ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے اسے توکارام گیٹ پر اس وقت پکڑ لیا جب وہ ایک شخص کو منشیات پہنچانے آیا تھا۔ راہل کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں جو مفرور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×