حیدرآباد و اطراف

ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور جمہوری اقدار کی حفاظت وقت کی اہم ترین ضرورت، ایف ڈی سی اے، تلنگانہ چیاپٹرکا احیاء

حیدرآباد: 17؍اکتوبر (پریس ریلیز) آج ملک کی عوام سخت حالات سے گذر رہی ہے۔ملک میں نفرت اور عدم مساوات کی فضاء بڑھتی جارہی ہے۔فسطائی قوتیں طاقتور بن چکی ہیں۔ملک میں آمریت، تقسیم اور پولرائزنگ کا ماحول ہے۔ تعصب کے ماحول کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔، معاشرے کے کمزور طبقات، نچلی ذاتوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے۔ ایسے میں فورم فار ڈیموکریسی اور کمیونل امیٹی ایک سیکولر اور ایک غیر فرقہ وارانہ تنظیم ہے۔ جو انصاف، آزادی، مساوات اور برادرانہ اصولوں کو برقرار رکھنے اور ان کو قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ملک میں جمہوری اور دستوری اقدار کو مضبوط بناتے ہوئے ایک تکثیری انسانی معاشرے اور ایک جمہوری سماج کے قیام کے نقطہ نظر کے ساتھ میدان میں مصروف عمل ہے۔
ایف ڈی سی اے کے مقاصد:
#ایک تکثیری معاشرے اور اقدار کی تائید اور ہندوستانی آئین کی بنیادی روح کو فروغ دینا۔
#مظلوم طبقات کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہو کر فرقہ واریت اور فرقہ پرستی کے خلاف آواز اٹھانا
#فسطائی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اخلاقی اور سماجی شعور کو فروغ دیناا۔
#فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ‘تنوع میں اتحاد’ کا پیغام پھیلانے کے لیے میڈیا کوساتھ لیکرآگے بڑھنا
ایف ڈی سی اے نے 17 اکتوبر 2021 کو پریس کلب، سوماجی گوڑہ، حیدرآباد میں تنظیم کے ریاستی،تلنگانہ چیاپٹر کا آغاز کیا۔ایف ڈی سی ا ے تلنگانہ چیاپٹرکے افتتاح کے موقع پر ایف ڈی سی اے اسٹیٹ باڈی کا باضابطہ اعلان کیا گیا اور انجینئر محمد سلیم، نیشنل جنرل سکریٹری، ایف ڈی سی اے نے تنظیم کے مقاصد کی بھی تفصیلی وضاحت کی۔قومی جنرل سکریٹری، ایف ڈی سی اے انجینئر محمدسلیم نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایف ڈی سی اے پرامن معاشرے اور قوم کو خوشحال ماحول فراہم کرنے کے لیے تعمیری، پائیدار، مستقل اقدامات اور پروگرامس پر عمل کرئیگی۔صدر، ایف ڈی سی اے تلنگانہ چیاپٹر، جسٹس چندر کمار نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بحالی اور سماجی یکجہتی کی تعمیر کے لیے ایک انصاف پسند انسانی معاشرے کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ایف ڈی سی اے تلنگانہ چیاپٹر کے جنرل سکریٹری جناب صادق احمد نے سیمینار میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوف، شبہات، نفرت اور ناانصافی، فرقہ وارانہ منافرت ہی انتشار کو بھڑکانے کا ایندھن ہیں اور ایف ڈی سی اے ایسی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے اور باہمی تعاون کے ذریعے محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش کرے گی۔ قوم کی تعمیر میں ہم کیسے اپنا حصہ ادا کر سکتے ہیں،پروفیسر جی ونود کمار، نائب صدر ایف ڈی سی اے تلنگانہ اس پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کانفرنس سے خطاب میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اقدار کی حفاظت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔مولانا حامد محمد خان،محترمہ خالدہ پروین، مسٹر اعجاز، محترمہ ورشا،محمد کلیم الدین اور دیگر معززین بھی سیمینار میں موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×