آئینۂ دکن

مدرسہ فیض العلوم سعیدآباد میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ ونہی عن المنکرات

حیدرآباد: 27؍ستمبر (عصر حاضر) مقامی مجلس دعوۃ الحق حیدرآباد کے زیر اہتمام مسجد النور مدرسہ فیض العلوم باقر باغ سعیدآباد میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ نہی عن المنکرات بتاریخ 29؍محرم الحرام 1441ھ م 29؍ستمبر 2019ء بعد نمازِ ظہر (نمازِ ظہر ٹھیک 2:15؍بجے) منعقد کیا جارہا ہے۔ ان شاء الله اس موقع پر معروف عالمِ دین حضرت مولانا مفتی خواجہ معصوم ثاقب صاحب قاسمی مدظلہ ناظم مدرسہ امدادیہ رائے چوٹی اور شہر کے معروف عالمِ دین مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی صاحب مدظلہ ناظم مقامی مجلس دعوت الحق و ناظم مدرسہ امداد العلوم ٹین پوش لال ٹیکری کے خطابات ہوں گے۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔

نوٹ: مستورات کے لیے پردہ کا نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×