حیدرآباد و اطراف
تلنگانہ میں راجیہ سبھا کی نشست کے ضمنی انتخاب کے لیے ای سی نے جاری کیا شیڈول
حیدرآباد: تلنگانہ میں راجیہ سبھا کی نشست کے ضمنی انتخاب کے لئے مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیاگیا ہے۔ حال ہی میں ہوئے ایم ایل سی انتخابات میں حصہ لینے والے بنڈاپرکاش نے راجیہ سبھا کی نشست سے استعفی دے دیا تھا جس کے سبب اس نشست کاضمنی انتخاب لازمی ہوگیا ہے۔ 12 مئی کو مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔ پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 مئی ہوگی۔ 30 مئی کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک رائے دہی ہوگی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ پرکاش کا تعلق تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس سے ہے۔ وزیر اعلی و ٹی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو نے انھیں قانون ساز کونسل کے لئے نامزد کیا تھا۔