حیدرآباد و اطراف

سرکاری دواخانہ میں داخل کرنے سے انکار، خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دیا

حیدرآباد: 26 دسمبر(عصرحاضر)ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں حاملہ خاتون،سڑک پر زچگی کیلئے مجبور ہوگئی کیونکہ ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف نے اس کو سرکاری اسپتال میں داخل کرنے سے انکار کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق یہ حاملہ خاتون، اس اسپتال سے رجوع ہوئی تاہم اس کے اسٹاف نے اسپتال میں اس کو داخل کرنے سے انکار کردیاجس کے نتیجہ میں کل شب یہ خاتون سڑک پر گاندھی جی کے مجسمہ کے قریب زچگی کے لئے مجبور ہوگئی۔مقامی افراد نے زچگی کے بعد اس خاتون کو فوری طورپر دوسرے اسپتال منتقل کردیا۔مقامی افراد نے مطالبہ کیاکہ اسپتال کے اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے اس خاتون کو اسپتال میں داخل کرنے سے انکار کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×