قطب شاہی اور نظام دور کی یادگار شیخ پیٹ سرائے کی بحالی کا فیصلہ: اروند کمار
حیدرآباد: 26؍دسمبر(عصرحاضر) شیخ پیٹ سرائے، تاریخی ریسٹ ہاؤس جو قطب شاہی اور نظام کے دور کی یاد گار ہے، جو اپنی تجدید کاری کے لیے بالکل تیار ہے۔ تلنگانہ حکومت نے تاریخی ورثہ کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے جو گولکنڈہ قلعہ کے قریب واقع ہے۔ 17ویں صدی کا دیدہ زیب سرایا ہے، جو تین ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HMDA)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن منیجمنٹ (NIUM) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے زیراہتمام دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے بحال کیا جائے گا۔ ایچ ایم ڈی اے رنگادھامنی چیروو کے لیے لیک فرنٹ کی ترقی کا کام کرے گا۔ یہ اعلان میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ (MA&UD) کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
Sheikhpet Sarai (rest house), a qutb shahi 17th century beautiful structure spread over 3 acres, with 29 rooms, a camel & horse stable, a tomb & a mosque will be restored for adaptive reuse under aegis of HMDA_Gov, @NIUM_Hyd by the #AgaKhanTrust for culture@KTRTRS pic.twitter.com/4tyJ2XWlDW
— Arvind Kumar (@arvindkumar_ias) December 26, 2022
"انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: شیخ پیٹ سرائے (ریسٹ ہاؤس)، قطب شاہی کا 17ویں صدی کا ایک خوبصورت سرایا جو 3 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، جس میں 29 کمرے، ایک اونٹ اور گھوڑے کا اصطبل، ایک مقبرہ اور ایک مسجد کی ثفاقت HMDA، NIUM اور آغا خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام دوبارہ استعمال کے لیے بحال کیا جائے گا۔ شہرحیدرآباد کے شیخ پیٹ سرائے کی بحالی کا کام کیاجائے گا۔اس بات کی اطلاع، قدیم ثقافتی ورثہ کی حامل عمارتوں اور باولیوں کے وقار کی بحالی اور ان کو ان کی اصلی حالت میں واپس لانے کی سرگرمیوں میں سرگرم تلنگانہ کے محکمہ شہری ترقی کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹویٹر پر سرگرم اروند کمار نے کہاکہ 17ویں صدی میں قطب شاہی دورکا شیخ پیٹ سرائے تین ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جس میں 29کمرے، گھوڑے اوراونٹ کا اصطبل، ایک کسی صوفی کی گنبد، ایک مسجد ہے جس کو بحال کرنے کاکام حالات کے مطابق دوبارہ استعمال کرنے کے لئے کیاجائے گا۔شیخ پیٹ سرائے میں 500افراد قیام کرسکتے ہیں۔اس کی تعمیر قطب شاہی فرمانروا عبداللہ قطب شاہ کے دور میں ہوئی تھی۔یہ ایک ہیرٹیج عمارت ہے۔حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(حمڈا)،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن مینجمنٹ اور آغاخان ٹرسٹ فار کلچر کی جانب سے بحال کیاجائے گا۔انہوں نے وزیربلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے تارک راما راو کو ٹیگ بھی کیا۔