آئینۂ دکن

تلنگانہ کے محبوب نگر میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

حیدرآباد27 نومبر (عصرحاضر) تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے راجولی علاقہ میں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔کل شب چلائی گئی اس تلاشی مہم میں 29 پولیس ملازمین کی ٹیموں نے حصہ لیا۔مہم کے دوران پولیس نے بغیر دستاویزات کے چلائی جانے والی ٹو وہیلرس کو ضبط کیا۔پولیس نے واضح کیا کہ عوام کو گھر گھر تلاشی مہم سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے ضلع کے تمام دیہاتوں میں پولیس کی پٹرولنگ میں شدت پید اکردی گئی ہے۔ پولیس جرائم کی روک تھام اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقہ میں کوئی اجنبی نظر آئے تو فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×