تلنگانہ جمعیۃ الحفاظ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تہنیتی تقریب
نظام آباد: 20؍دسمبر (پریس نوٹ) شہر نظام آباد کی متحرک وفعال فلاحی تنظیم تلنگانہ جمعیت الحفاظ جس کا مقاصد میں سے اہم مقصد سیاسی سماجی دینی ورفاہی کام کرنے والوں کی ہمت وحوصلہ افزائی کرنا ہے چناں چہ 19/ڈسمبر 2022 کو قلب شہر میں واقع پرائیوٹ فنکشن ہال قلعہ روڈ پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز حافط ارسلان وحافظ فرقان سلمھما نے تلاوت کلام پاک سے کیا حافظ معتصم نے نعت نبی پیش کی۔ اجلاس کا مقصد مجلس اتحادالمسلمین ضلع نظام آباد کے انچارچ شکیل احمد فاضل کو تہنیت پیش کرنا تھا اس حوالہ سے خطاب کرتے ہوے مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی امام وخطیب مسجد اسلامیہ نے کہا کہ کسی بھی تنظیم اور سوسائٹی یاجماعت اورپارٹی کے کامیاب ہونے یا ناکام ہونے کا دارومدار اس جماعت کے افراد اوررجال کار پر ہوتا ہے اگر افراد ایکٹیو اورمتحرک وفعال ہوں تو یقینا جماعت کانام روشن اورتابناک ہوتا ہے اگر اس کے افراد سست کاہل اورمقصد تنظیم سے نابلد وناواقف ہوں تو جماعت کا بیڑا غرق اوراس کی نیا ڈوب جاتی ہے پھر وہ جماعت کبھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی ۔ اس مختصر سی تمہید کے بعد ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ مجلس اتحادالمسلمین ہمارے ملک کی وہ واحد سیاسی تنظیم اورجماعت ہے جس کے روح رواں جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب رکن پارلیمان حیدرآباد نے اپنی مستقل جد وجہد اورانتھک کاوشوں اورکوششوں سے اس جماعت کی آبیاری کی اوراس کے دائرہ کو وسیع سے وسیع تر بناتے گئے اور پوری کامیابی کے ساتھ ریاست اوربیرون ریاست میں اس کی جڑیں مضبوط کرتے گےء اور اللہ تعالی نے آپ کو اس حوالہ سے ایک خاص ملکہ اورصلاحیت عطاء فرمای ہے جو دیگر سیاسی جماعتوں میں نایاب نہ سہی مگر کم یاب ضرور ہیں۔ صدرمجلس اتحادالمسلمین نے اپنے مرحوم آباد واجداد جناب عبدالواحد اویسی اوروالد بزرگوارجناب سلطان صلاح الدین اویسی کے اس ورثہ کی خوب حفاظت کرتے ہوے قوم وملت کی خدمت اورملک وملت کی تعمیر وترقی کے لےء تن من دھن کی بازی لگای اور آج بھی پوری بے باکی وجراتمندی کے ساتھ اپنے آہنی حوصلوں اور آفاقی عزائم کے ساتھ دشمنان ملک وملت کے سامنے سیسہ پلای ہوی ایک عزم واستقلال کی دیواربن کر کھڑے ہوے ہیں۔ سلام ہو ان کی ہمت وشجاعت اورآپ کی بہادری کو کہ جنہوں نے ملک کے باشی کے حقوق کے لےء بطورخاص پسماندہ طبقات کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لےء آج بھی مردانہ وار لڑای لڑرہے ہیں۔ اسی عظیم وبے باک جماعت کی ایک جھلک ہمارے شہر نظام آبادمیں جناب ادریس خان صاحب ڈپٹی میر اورجناب شکیل احمد فاضل صاحب ضلع انچارچ کی صورت میں دیکھنے کو ملتی ہے یقینا مجلس اتحادالمسلمین نظام آباد کے بے باک قائدین اورتمام کارکنان نے ہر موڑ پر مسلمانان نظام آباد کے مسائل کو بروقت سمجھا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے آگے آتے گئے اورترقی کی شاہراہوں کو سر کرتے ہوے بلاخوف وخطر ہر شعبہ میں نمائندگیاں کرتے گئے اور اپنے قائد محترم کے بتاے ہوئے اصولوں اوراپنی پارٹی کے رولس وریگولیشن کا پاس ولحاظ کرتے ہوے آج بھی حق کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ اس موقع پر میں ان حضرات کے سیاسی کارنامے اور قوم وملت کے سلسلہ میں کی جانے والی محنتوں کو ذکر کےء بغیر بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ اچھی کارکردگی اورعمدہ خدمات ہی اس جماعت اور اس کے کارکنان کا شیوہ رہا اور یہی ان کی امتیازی شان اورپہچان بن گئی۔ بہر حال جماعت خواہ مذہبی ہوں یا رفاہی وفلاحی یا سیاسی ہر ایک کا اصول وضابطہ یہی ہیکہ اچھی خدمات ہی کی بناء پرتنظیم اور اس کے افراد کواللہ تعالی ترقیوں سے نوازتے ہیں کامیابیاں تو کام کرنے سے ملتی ہے آج جناب شکیل احمد فاضل صاحب کو جو مقام ومرتبہ اپنی جماعت اور تنظیم میں ملا ہے وہ یقینا ان کی بے لوث خدمات ہی کانتیجہ اورثمرہ ہے میں مبارکباد دیتا ہوں اپنی طرف سے اورشہر نظام آباد کی فعال وانتہای متحرک تنظیم تلنگانہ جمعیة الحفاظ ویلفر سوسائٹی اور اس کے تمام اراکین وخدام کی جانب سے اور دعاء گو ہوں کہ باری تعالی آپ کو مزید دن دوگنی رات چوگنی ترقیات سے نوازے ملک وملت کے حوالہ سے اللہ تعالی آپ سے خوب کام لے اس موقع پر حافظ واجد نواز صدرتلنگانہ جمعیۃ الحفاظ ویلفر سوسائٹی نے شکیل احمد فاضل . نومنتخبہ ضلع انچارچ ایم آی ایم اورڈپٹی میئر ادریس خان کی شال پوشی وگل پوشی کرتے ہوے مبارکباددی اورنیک تمناؤں کا اظہارکیا الحاج محمد نصیر الدین نے مذکورہ دونوں احباب کی خدمات کا تذکرہ کرتے کام کو سراہا سید احمد زینت نے مجلس اتحادالمسلمین کی کارکردگی کو پیش کرتے ہوے شکریہ اداکیا نیز شکیل احمدفاضل نے اس حوصلہ افزای ومبارکبادی پر اظہارتشکر کرتے ہوے اپنے خیالات کا اظہارکیا اس تہنیتی اجلاس میں مولاناسید سمیع اللہ صدرجمعت علماء مولانااسماعیل عارفی مولاناارشد علی قاسمی مفتی مبین قاسمی حافظ وسیم خان حافظ ابراہیم حافظ نعیم کے علاوہ علماء حفاظ نے شرکت کی اویس احمد شہباز احمد ریاض احمد مستحسن احمد مبین باغبان افضل الدین ایم بی ایم افضل الدین تیجان کے علاوہ سیاسی سماجی قائدین ومعززین شہر نے شرکت کی۔