حیدرآباد و اطراف

ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ حیدرآباد میں قدیم و جدید داخلوں کا آغاز

حیدرآباد: 11؍مئی (پریس ریلیز) مفتی عبدالملک انسؔ قاسمی نائب ناظم تعلیمات ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب ادارہ ٔہذا میں ۱۲؍شوال المکرم۱۴۴۳ھ مطابق ۱۴؍مئی۲۰۲۲ء بروز ہفتہ بوقت صبح ۹؍بجےسے تمام قدیم و جدید داخلوں کا آغاز ہوگا۔ان شاء اللہ
ادارہ کے مختلف تعلیمی شعبۂ جات میں درجۂ ذیل ترتیب کے مطابق داخلوں کی کاروائی عمل میں آئے گی۔
معھد الابرار:اس شعبہ میں قاعدہ ،ناظرہ اور حفظ کی تعلیم کا نظم رہتا ہے، اس میں داخلے کے خواہشمند جدید طلبہ ۱۲/۱۳؍شوال المکرم۱۴۴۳ھ مطابق ۱۴/۱۵؍مئی ۲۰۲۲ءکو صبح ۹؍بجے تا شام ۴؍بجے تک مدرسہ پہونچ کر داخلے کی کاروائی مکمل کرلیں۔
نوٹ:قاعدہ ،ناظرہ اور حفظ کے درجات میں نصاب کے مطابق عصری تعلیم لازم ہے،اس میں شرکت کے بغیر داخلہ نہیں ہوگا۔
معھدالقاسم:اس شعبہ میں عالمیت کی تمام جماعتوں(اعدادیہ تا دورۂ حدیث )تعلیم کا نظم رہتا ہے،اس شعبہ میں داخلے کے خواہشمند جدید طلبہ ۱۲/۱۳؍شوال المکرم۱۴۴۳ھ مطابق ۱۴/۱۵؍مئی ۲۰۲۲ءکو صبح ۹؍بجے تا شام ۴؍بجے تک مدرسہ پہونچ کر داخلے کی کاروائی مکمل کرلیں۔
نوٹ:۱ جماعت سوم تک دسویں جماعت کا امتحان لازم ہے،اس کا جو نظام ہے اس سے اتفاق لازمی ہوگا۔
۲ دورۂ حدیث شریف میں داخلے کہ خواہشمند طلبہ کا امتحان۱۵ ؍شوال المکرم ۱۴۴۳ھ مطابق۱۷؍مئی ۲۰۲۲ءبروز منگل کو ہوگا۔ایک یوم قبل مدرسہ پہونچ کر دفتر تعلیمات میں اپنی درخواست جمع کرکے ہال ٹکٹ حاصل کرلیں۔
معہد النعمان:اس شعبہ میں افتاء کی تعلیم کا نظم رہتا ہے،اس میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کا امتحان ۱۹؍شوال المکرم ۱۴۴۳ھ مطابق۲۱؍مئی ۲۰۲۲ءبروزہفتہ کو ہوگا۔ایک یوم قبل مدرسہ پہونچ کر دفتر تعلیمات میں اپنی درخواست جمع کرکے ہال ٹکٹ حاصل کرلیں۔
شعبۂ تخصص فی اللغتین:اس شعبہ کا مقصد؛عربی زبان میں اتنی قدرت کہ مآخذِ اسلام اور امہاتِ کتب سے بسہولت استفادہ ممکن ہوسکےنیز انگریزی اور علاقائی زبانوں سے اتنی واقفیت کہ عوام اور تعلیم یافتہ طبقے کو بہ آسانی اسلام کا پیغام پہونچایا جاسکے،اس میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کا ۱۹؍شوال المکرم ۱۴۴۳ھ مطابق۲۱؍مئی ۲۰۲۲ءبروزہفتہ امتحان ہوگا۔ایک یوم قبل مدرسہ پہونچ کر دفتر تعلیمات میں اپنی درخواست جمع کرکے ہال ٹکٹ حاصل کرلیں۔نوٹ: عربی ادب و انشاء اور انگریزی زبان کا جائزہ لیا جائے گا۔
شعبۂ تصحیح:اس شعبہ میں قرآن مجید کی تصحیح اور تجوید میں پختگی کرائی جاتی ہے،اس شعبہ میں داخلے کے خواہشمند طلبہ۱۲/۱۳؍شوال المکرم۱۴۴۳ھ مطابق ۱۴/۱۵؍مئی ۲۰۲۲ءکو صبح ۹؍بجے تا شام ۴؍بجے تک مدرسہ پہونچ کر داخلے کی کاروائی مکمل کرلیں۔
نوٹ:۱ قاعدہ،ناظرہ ،حفظ اور عالمیت کے تمام قدیم طلبہ اپنےداخلے کی تجدیدی کاروائی ۱۲/۱۳/۱۴شوال المکرم۱۴۴۳ھ مطابق ۱۴/۱۵/۱۶مئی ۲۰۲۲ء کو صبح ۹؍بجے تا شام ۴؍بجے تک مدرسہ پہونچ کر مکمل کرلیں۔
۲ تمام شعبۂ جات میں داخلے کے خواہشمند جدید طلبہ کا داخلہ؛ امتحانِ داخلہ کی کامیابی کی بنیاد پر ممکن ہوسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×