آئینۂ دکن

سیاہ قانون کے خلاف اندرا پارک پر 4/جنوری کو ہوگا عظیم الشان ملین مارچ، عوام الناس سے کامیاب بنانے کی اپیل

حیدرآباد: 2/جنوری (عصر حاضر) ریاست تلنگانہ کی چالیس ملی جماعتوں کی جانب سے 4/جنوری بروز ہفتہ 2/بجے دن دھرنا چوک اندرا پارک پر عظیم الشان ملین مارچ منعقد ہوگا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے جناب مشتاق ملک صاحب نے یہ اعلان کیا ہے محکمہ پولیس نے نیکلس روڈ کے بجائے اندرا پارک پر ملین مارچ منعقد کرنے کی اجازت دی ہے۔ دھرنا چوک پر لاکھوں کی تعداد میں سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف آواز بلند ہوگی۔ ملت کے غیور نوجوانوں نے عوام الناس سے اس ملین مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ہم مسلکوں، تنظیموں، جماعتوں اور جمعیتوں کی حدود سے بالاتر ہو کر 4، جنوری 2020، بروز ہفتے کو فاشسٹ طاقتوں اور سیاہ قوانین کے خلاف ہونے والے عظیم الشان ملین مارچ کو کامیاب بنائیں، ایک آواز بن کر اٹھیں، بزدلی اور خاموشی کے اُس دھبے کو مٹائیں جو اِس وقت ہمارے (حیدرآبادیوں کے) دامن پر لگ چکا ہے، سکوت کی اُس چادر کو تار تار کردیں جو حکمتوں اور مصلحتوں نے ہمارے اوپر لپیٹ دی ہے، یہ نہ سوچیں کہ آرگنائزر کون ہے؟ اس ملین مارچ کو کس پارٹی کا سپورٹ ہے اور کون سی جماعت مخالف؟ فلاں اس میں شریک ہوں گے یا نہیں؟ بس آپ شریک ہوں اور اپنی طرف سے ہر ملنے والے کو اس مارچ میں شریک ہونے کی دعوت دیں، آپ اپنا حصہ لگائیں، اپنی کوشش کریں، باقی اللہ کے حوالے۔
اللہ پاک احتجاج کی اس آواز کو ایک مضبوط اور مؤثر آواز بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×