آئینۂ دکن

بی آر ایس وائرس کی طرح ہے اور بی جے پی ایک ویکسین کی طرح: بنڈی سنجے

حیدرآباد: 14؍دسمبر(عصرحاضر) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ بھارت راشٹراسمیتی (بی آر ایس) ایک وائرس کی طرح ہے اور بی جے پی ایک ویکسین کی طرح ہے۔ بدھ کو انہوں نے ضلع کریم نگر کے گنگادھرا منڈل میں جاری اپنی پرجا سنگرام یاترا کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ملک کے لوگ وائرس چاہتے ہیں یا ویکسین؟ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ نارائن پور ریزروائر کے لوگوں کا خیال کیوں نہیں رکھا جا رہا ہے۔ کونڈاگٹو بس حادثہ کے متاثرین کے افراد خاندان کی مدد کیوں نہیں کی جارہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ تلنگانہ میں حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے بی آرایس کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ بی جے پی کے لیڈروں کے صبر کا امتحان نہ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×