آئینۂ دکن

بھارت بند کے موقع پر ٹینک بنڈ امبیڈکر مجسمہ کے پاس پہنچ کر اپنا احتجاج درج کریں

حیدرآباد: 28؍جنوری (عصر حاضر) بہوجن کرانتی مورچہ کے تحت 29؍جنوری کو بھارت بند کے موقع پر بہوجن کرانتی مورچہ تلنگانہ اسٹیٹ صدر ڈاکٹر کمار نے عوام الناس سے یہ اپیل کی کہ 29؍جنوری صبح 10:30؍بجے حیدرآباد میں ٹینک بنڈ امبیڈکر مجسمہ کے پاس پہنچ کر این آر سی‘ این پی آر اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کرائیں۔ احتجاج میں بطورِ خاص این آر سی کو ڈی این اے کے ذریعہ نافذ کرنے اور ای وی ایم مکت الیکشن کا مطالبہ کرنا ہے۔ عوام الناس سے انہوں نے یہ اپیل کی کہ یہ این آر سی اور شہریت قانون صرف مسلمانوں کامسئلہ نہیں ہے بلکہ ایس سی ایس ٹی او بی سی طبقات سے بھی جڑا ہوا ہے۔ اس کی زندہ مثال آسام میں کی گئی حالیہ این آر سی ہے جس میں 19؍لاکھ لوگوں میں جہاں پانچ لاکھ مسلمان ہیں وہیں ان طبقات سے تعلقات رکھنے والوں کی تعداد 10؍لاکھ سے زیادہ ہے۔ اسی لیے اس بھارت بند کو محض مسلمانوں کا حصہ نہ سمجھیں بلکہ یہ ملک کا مسئلہ ہے اور ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کا یہ احتجاج اور جمہوری حقوق کی مانگ ہے۔ اسی لیے عوام الناس امبیڈ کر مجسمہ کے پاس کثیر تعداد میں  پہنچ کر اپنا احتجاج درج کرائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×