آئینۂ دکن

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا حیدرآباد میں پُرتپاک استقبال‘ پرانے شہر میں جگہ جگہ خیر مقدمی اسٹیج

حیدرآباد۔یکم نومبر (عصرحاضر)کانگریس پارٹی لیڈرراہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاتراپرانا شہرحیدرآباد پہنچ گئی ہے۔ آج صبح راہل گاندھی نے شمس آباد سے اس یاترا کا آغاز کیا۔ یہ یاتر صبح 9 بجے شہر حیدرآباد کے آرام گھر پہنچی۔ شمس آباد سے شروع بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے جگہ جگہ خیرمقدمی اسٹیج بناتے ہوئے راہل گاندھی کی اس یاترا کا استقبال کرتے دیکھے گئے۔اس یاترا کے سلسلہ میں زبردست انتظامات کیے گئے تھے۔ راہل گاندھی جوش و خروش سے بھارت جوڑو یاترا کررہے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا میں روہت ویمولا کی ماں نے بھی شرکت کرتے ہوئے اس یاترا پر یگانگت کااظہار کیا۔روہت ویمولا، یونیورسٹی آف حیدرآباد کادلت طالب علم تھا جس نے مبینہ ہراسانی پر سال 2016میں خودکشی کرلی تھی اور یہ معاملہ قومی سطح پر چھاگیاتھا۔ حیدرآباد میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا کے موقع پر آج روہت ویمولا کی ماں نے صبح میں کچھ فاصلہ راہل گاندھی کے ساتھ طئے کیااوراس یاترا سے یگانگت کا اظہار کیا۔انہوں نے راہل گاندھی پر زوردیا کہ وہ بی جے پی۔آرایس ایس کے حملہ سے دستور کے تحفظ کو یقینی بنائیں،روہت ویمولا کو انصا ف دلائیں، روہت ایکٹ نافذکریں، اعلی عدالتوں میں دلتوں کی نمائندگی میں اضافہ کریں اورتمام کیلئے تعلیم کا انتظام کریں۔کانگریس پارٹی کے ٹوئیٹرہینڈل اوردیگر جماعتوں کے ٹوئیٹر کے ساتھ راہل گاندھی کے ساتھ ان کی ملاقات اور چند فاصلہ تک اس یاترا کا حصہ بننے کی تصاویر کو پوسٹ کیاگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×