حیدرآباد و اطراف

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج تلنگانہ میں داخل ہوگی

حیدر آباد: 23؍اکتوبر (عصرحاضر) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا اتوار کو تلنگانہ میں داخل ہوگی۔ اے آئی سی سی اقلیتی سیل کے صدر اور ایم پی عمران پرتاپ گڑھی اور تلنگانہ ریاستی کانگریس کے اقلیتی سیل کے صدر شیخ عبداللہ سہیل اور دیگر لیڈروں نے ہفتہ کو بھارت جوڑو یاترا کے داخلے کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا۔ نارائن پیٹ ضلع کے کرشنا پل سے گراؤنڈ تھائی روڈ، گڈابلور تکبڑے ہورڈنگ اوربینر لگائے گئے ہیں۔
سہیل نے کہا، راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو زبردست حمایت مل رہی ہے۔ یہ تمل ناڈو کیرالہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں ایک بڑی کامیابی ہوگی۔’ انھوں نے کہا ‘ہم نے ریاست کے تمام ضلعوں کے بارے میں اطلاع دینے کے خاص کمیٹیوں کی تشکیل دی تاکہ یہ یقین کیا جا سکے کہ آس پاس کے جگہوں میں رہنے والے لوگ اپنے اپنے مقامات سے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو۔’انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مرکزکی بی جے پی حکومت کے ذریعے مبینہ طور پر بنائے گئے نفرت اور تشدد کے ماحول سے اقلیتیں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اقلیتوں نے اپنے علاقے میں امن کی بحالی کی امید تقریبا کھو دی تھی۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترانے امیدوں کو پھر سے زندہ کر دیاہے اور اقلیتوں میں تحفظ کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت سیو ڈو سیکولر ہے۔
انہوں نے کہا ‘ہر کوئی جانتا ہے کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ وزیر اعظم کے بہت بڑے مداح اور پیروکار ہیں۔کے سی آر نے قومی سطح پر بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے ذریعے منظو رکئے گئے تمام متنازعہ بلوں کی حمایت کی ہے۔’ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے اقلیتوں کے لئے فلاحی اسکیموں کی فنڈنگ روک دی گئی ہے یا کم کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×