آئینۂ دکن

آندھرا پردیش کے دیہاتوں میں قادیانیوں کی چالبازیوں سے دور رکھنے جمعیۃ علماء کی کوششیں جاری

حیدرآباد: 12/ دسمبر (پریس نوٹ) محترم الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کے اطلاع کے بموجب ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی جانب سے گزشتہ بیس سال سے قادیانیوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے جس کی بدولت بہت سارے خاندانوں نے توبہ کرکے اسلام میں دوبارہ واپس آچکے۔چوں کہ ہر سال ماہ دسمبر میں صوبہ پنجاپ کے ضلع گرداسپور قادیان میں احمدیہ جماعت کا سالانہ جلسہ ہوتا ہے جس میں وہ ملک بھر سے اپنے ماننے والوں کو جمع کرکے اپنے مذہب کی تبلیغ کرتے ہیں۔ کتہ گوڑم، یلور، وجئے نگرم، کرشناء،راجمندری، سریکاکولم اور ساحلی آندھرا پردیش کے علاقوں میں ماہ دسمبر میں ان کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں۔ ہر سال قادیانیوں کی جانب سے دین سے ناواقف اور غریب مسلمانوں کو ماہ د سمبر میں بڑی تعداد میں قادیان لے جانے کی کوششیں کی جاتی ہیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے امسال بھی یہاں کے مقامی جمعےۃ علماء کے ذمہ دارن سے ربط کیا گیا اور ان کو آگاہ کیا گیا تاکہ ان متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا جائے۔ریاستی جمعےۃ علماء کی جانب سے تلگو اور انگریزی زبان میں مساجد اور قادیانیت سے متاثرہ گھروں پر مرزا غلام احمد قادیانی کے خلاف عالم اسلام کے مسلمانوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قادیانی کافر ہے والے پوسٹرس شائع کرکے چسپاں کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ پوسٹرس ہینڈ بل ان اضلاع کیلئے ریاستی جمعیۃ کی جانب سے روانہ کردیا گیا ہے۔الحمد للہ دودن قبل بھدرادی گتہ گوڑم کے جمعیۃ علماء کے ذمہ داران نے کام بھی شروع کردیا ہے۔صدر صاحب کے مشورہ سے مولانا حسین احمد مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء آندھراپردیش ایک وفد کے ہمراہ ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے ریاستی دفتر کو رپورٹ روانہ کریں گے۔ مولانا الیاس صاحب نیلور نائب صدر جمعیۃ علماء آندھراپردیش مولانا مفتی عبد الوہاب صاحب مدظلہ ا ور تنظیمی ذمہ داران سے اس سلسلہ میں بات چیت کی گئی اور ان سے گزارش کی گئی کہ ان متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں۔ ریاستی جمعیۃ علماء ہر سال الحمد للہ ان متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی دین وایمان کے تحفظ کی فکر کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×