آئینۂ دکن

گلے میں چاکلیٹ پھنس کر دم گھٹنے سے آٹھ سالہ معصوم لڑکے کی موت

حیدرآباد27 نومبر(عصرحاضر) چاکلیٹ کھاتے ہوئے گلے میں پھنس جانے سے ایک لڑکے کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز ورنگل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق راجستھان سے کنگن سنگھ 20 سال قبل ورنگل شہر میں کاروبار کے سلسلے میں آیا تھا اور یہاں آکر بس گیا۔ اس کی شادی گیتا سے ہوئی ہے اور اس جوڑے کو تین بیٹے ہیں۔ کنگن سنگھ حال ہی میں کاروبار کے سلسلے میں آسٹریلیا گیا تھاجہاں سے واپسی کے دوران وہ اپنے ساتھ چاکلیٹس لے آیا۔ سندیپ ہفتہ کو اپنے باپ کی طرف سے لائی گئی چاکلیٹ لے کر اسکول چلا گیا۔ لڑکے نے وہاں چاکلیٹ کھانے کی کوشش کی تاہم چاکلیٹ اس کے گلے میں پھنس گئی اور اس کی موت ہوگئی۔ لڑکے کے والدین کا کہنا ہے کہ پیار سے لاگیا گیا چاکلیٹ ان کے بیٹے کی موت کا سبب بنا۔ واضح ہو کہ کنگن سنگھ ورنگل شہر کے جے پی این روڈ پر الکٹرک کی دکان چلاتا ہے۔ پنجاب نیشنل بینک روڈ، جے پی این روڈ پر رہنے والے کنگن سنگھ کے متوفی بیٹے شاردا پبلک اسکول، پنناوریویدھی کی دوسری جماعت میں زیر تعلیم تھا۔ ماں گیتا نے بچوں کو روزانہ کی طرح اسکول بھیجتے وقت بیرون ملک سے لائی ہوئی چاکلیٹس دیں۔ یہ کھاتے ہوئے بچے موٹر سائیکل پر سوار ہوئے۔ دوسرا بیٹا سندیپ (8) چاکلیٹ کھاتے ہوئے اسکول کی پہلی منزل پر اپنی کلاس روم میں چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد سندیپ کلاس روم میں گر پڑا اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر کنگن سنگھ کو مطلع کیا اور اس لڑکے کو ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کو لڑکے کے گلے میں چاکلیٹ پھنسی ہوئی ملی۔ علاج کے دوران دم گھٹنے سے اس معصوم کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ نے پناواری ویدھی پر تہلکہ مچا دیا۔ ہفتہ کی شام کو خاندان والوں نے لڑکے کی آخری رسومات ریلوے پھاٹک علاقے کے قبرستان میں ادا کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×