حیدرآباد و اطراف

ویمنس ونگ مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے سہ روزہ آل انڈیا بنت المسلم ورکشاپ کا آن لائن انعقاد

حیدرآباد: 26؍دسمبر (پریس ریلیز) ویمنس ونگ (شعبہ خواتین) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے خواتین و طالبات کے ئے حلقہ خواتین ویمنس سرکل کا آن لائن سلسلہ گذشتہ ۴؍ماہ سے زوم اور یوٹیوب پر جاری ہے۔ اصلاح معاشرہ کے اہم عنوانات پر خواتین کے خصوصی خطابات منعقد کئے جارہے ہیں اور خواتین و طالبات کی بڑی تعداد آن لائن جڑرہی ہیں۔
ملت اسلامیہ کا قیمتی سرمایہ جوکہ ملت کی بیٹیاں ہے انمیں شعور بیدار کرنے اور دینی وشرعی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے ’’سہ روزہ بنت المسلم ورکشاپ‘‘ بتاریخ 5؍6؍7؍جنوری 2021ء روز منگل، بدھ و جمعرات صبح 11؍بجے تا 1؍بجے اور شام 6:30 تا 8:30 آن لائن زوم اور یوٹیوب پر منعقد کیا جارہا ہے۔
مسؤلہ شعبہ خواتین مسلم پرسنل لا بورڈ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ نے بتایا کہ اس ورکشاپ میں لڑکیوں سے متعلق اہم عنوانات جیسے اللہ کی محبت، رسولؐ کی اطاعت، لباس اور حجاب، روحانی تربیت، اخلاقیات، والدین کے حقوق، مقصد حیات، روحانی میک اپ، دوستی کے اصول و آداب، وقت کا صحیح استعمال اور کیریئر کی اہمیت پر خطابات ہونگے۔
لڑکیوں میں دلچسپی پیداکرنے کیلئے حمد،نعت، ترانہ وغیرہ رکھے گئے ہیں۔ سیشن کے اختتام پر علماء کرام کے خطابات رکھے گئے ہیں۔ انہوںنے اولیاء، والدین اور سرپرستوں خاص اسکول، کالج و مدرسہ کی انتظامیہ و ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ اس ورکشاپ میں بڑی تعداد میں لڑکیوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔
مزید تفصیلات کے لئے ویمنس ونگ کے ٹویٹر اور فیس بک پیج یا پھر واٹس ایس 9550123871پر میسیج کے ذریعہ رابطہ کیا جاسکتاہے۔
جاری کردہ
دفتر ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈحیدرآباد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×