اردو میڈیم طلباء کی گھٹتی تعداد ۔ لمحہ فکر: محمد اصغر حسین سکریٹری آئیٹا تلنگانہ
حیدرآباد: 27؍مئی (عصرحاضر) سال 2021 کے دسویں جماعت کے نتائج کا ابھی اعلان ہوا الحمدللہ سارے طلباء کامیاب ہوۓ۔ جملہ 5,16,578 طلباء امتحان کے لیے اپنا نام درج کروایا اور سارے طلباء FA کے نمبرات کی بنیاد پر کامیاب قرار پائے۔ ان میں انگریزی میڈیم کے 3,69,464 اور تلگو میڈیم کے 1,36,660 اور اردو میڈیم کے 9,866 طلباء ہیں جو کل تعداد کے صرف ( ٪1.9) ہوتے ہیں ۔ نتائج کا تجزیہ بتاتا ہے کہ ہر سال انگریزی میڈیم کے طلباء میں بھاری اضافہ اور اردو میڈیم کے طلباء میں بھاری گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے ساری ریاست سے صرف 9،866 طلباء کا بذریعہ اردو میڈیم اندراج جو تقریباً ساری ریاست کے اردو اساتذہ کی تعداد سے بھی کم ہے دانشوروں کی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے اور بہت سے چھپتے ہوۓ سوال پیدا کررہی ہے خاص کر اردو اساتذہ، عوام، دانشوروں اور اردو دوست انجمنوں کو اپنی جانب راغب کر نے کے ساتھ ساتھ اس مسلہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کی اپیل کررہی ہے ۔ اردو ذریعہ تعلیم کی یہ حالت آنے والے دنوں میں بہت سے مسائل کو جنم دے سکتی ہے ۔ کیا ہم اردو کو بحثیت زبان نہیں بچا سکتے ۔ اردو ذریعہ تعلیم میں طلباء کی گھٹتی تعداد کے آخر کون ذمدار ہیں ، طلباء، عوام، اساتذہ یا حکومت۔ اردوکا یہ بہت اہم جواب طلب سوال ہے ۔ امید کہ ہم وقت رہے اسکو بچاسکیں ۔