آئینۂ دکن

آل انڈیا بیت الامداد چیاریٹیبل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام ہندو مسلم بھائی چارہ پروگرام کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد: 10؍اگست (پریس ریلیز) جناب میر ظفر الدین جنرل سیکریٹری آل انڈیا بیت الامداد چیاریٹیبل ٹرسٹ کی اطلاع کے بموجب مورخہ 10/اگست بروز منگل امبیڈکر بھون محلہ پریم نگر خیریت آباد میں آل انڈیا بیت الامداد چیاریٹیبل اور امبیڈ کر سنگم مشترکہ تعاون کے ذریعے ہندو مسلم بھائی چارہ پروگرام منعقد ہوا،اس پروگرام میں شرکت کرنے والے احباب میں محلہ پریم نگر میں واقع پریم نگر کمیونیٹی کے صدر جناب داساری وشوناتھ صاحب جنرل سیکریٹری کے بھگوان داس خازن جی سدھیر صاحب اسی طرح امبیڈ کر سيوا سنگم تنظیم کے صدر جناب منا بھائی کے علاوہ سائی بابا مندر کے ذمّہ داران جناب مالا مہا ناڈو ،نیشنل پریسیڈینٹ جانب چانایا گارو ،پنجہ گٹہ کے سابق کارپوریٹر جناب راجو یادو صاحب اور مسجد قطب شاہی پریم نگر کے صدر جناب عبد العزیز خان صاحب خازن جناب شہاب الدین صاحب،نسیم صاحب،وکیل عظمت صاحب حافظ نصیر الدین صاحب امام مسجد قطب شاہی کے علاوہ علاوہ،جئے جوان جئے کسان،اور امبیڈکر سنگم کے ذمّہ داران بھی شریک ہوئے ،
آل انڈیا بیت الامداد چیاریٹیبل کی جانب سے 2 مندروں اور مسجد کی کمیٹیوں کے ذمّہ داروں کی شال پوشی کی گئی اور آنے والے تمام مہمانوں کے لیے ظہرانہ کا بھی انتظام کیا گیا…..اِس موقعہ پر شریک ہونے والے غیر مسلم بھائیوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اس دعوت میں حاضر ہوکر بہت ہی خوش ہوئے ہیں آج ہم سب کو اسی محبت کی ضرورت ہے ،تمام ہی احباب نے اس اقدام پر آل انڈیا بیت الامداد چیاریٹیبل ٹرسٹ ٹیم کو مبارکبادی پیش کی!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×