آئینۂ دکن

آل انڈیا بیت الامداد ٹرسٹ کے تحت شہر حیدرآباد میں ہیلت کلینک کا افتتاح

حیدرآباد: 7؍نومبر (عصر حاضر) آل انڈیا بیت الامداد چیرٹیبل ٹرسٹ کے تحت شہر حیدرآباد کے علاقہ پریم نگر خیریت آباد میں ہیلت کلینک کا افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے۔ ان شاء الله بتاریخ 7؍نومبر ‘ بروزِ جمعرات بوقت 10:30؍بجے دن جناب دانم ناگیندر ایم ایل ائے حلقہ خیریت آباد کے ہاتھوں ہوگا۔ اس موقع پر مقامی کارپوریٹر شریمتی گدوال وجئے لکشمی بھی شرکت کریں گی۔

واضح ہوکہ آل انڈیا بیت الامداد کی جانب سے مختلف رفاہی و فلاحی خدمات کا سلسلہ جاری ہے‘ مستحقین میں راشن کی تقسیم‘ دواخانوں میں موجود مریضوں میں پھلوں کی تقسیم اور کھانا کھلانے کا نظم‘ مساجد کی تعمیر‘ مختلف مفلوک الحال خاندانوں کی حسبِ موقع امداد کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایمبولینس کی خدمات بھی بہتر انداز میں چل رہی ہے۔ مستحق بیماروں کے علاج و معالجہ کے لیے اب AIBICT کلینک قائم کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×