آئینۂ دکن

حیدرآباد کے کاچی گوڑا میں دیوار گرنے سے چھ سالہ لڑکے کی موت

حیدرآباد: 21؍دسمبر (عصرحاضر) بدھ کے روز کاچی گوڑا میں ایک زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے ایک چھ سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لڑکا دنیش سنگھ اور ایک رشتہ دار رادھیکا (5) کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ تعمیراتی مقام پر دیوار ان پر گر گئی۔ کاچی گوڑا انسپکٹر، این راما لکشمنا راجو نے کہا "دونوں زخمی ہو گئے اور دنیش کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ رادھیکا کو بھی چوٹیں آئیں اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا،‘‘۔ عمارت کے مالک سندیپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×