حیدرآباد و اطراف

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جانب سے 8؍دسمبر کو بھارت بند کی مکمل حمایت

حیدرآباد: 6؍ڈسمبر (عصر حاضر) مرکزی حکومت کی جانب سے منظورہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جانب سے 8؍دسمبر کو منعقد ہونے والے بھارت بند کی تلنگانہ حکومت کی جانب سے  مکمل تائید کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے کہا کہ کسانوں کی جانب سے منعقد ہونے والے مظاہرے میں ٹی آر ایس بھی شامل ہوگی اور اسے کامیاب کرے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ ‘کسان مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی قوانین کے خلاف انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور ہم ان کی حمایت کرتے ہیں’۔ کے سی آر نے یاد دلایا کہ ٹی آر ایس نے پارلیمنٹ میں زرعی بلوں کی مخالفت کی تھی کیونکہ یہ ایک طرح سے کسانوں کے مفادات کے لئے نقصان دہ ہے۔ کے سی آر نے مزید کہا کہ جب تک نئے زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا، لڑائی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی بھارت بند کی کامیابی کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بند کو کامیاب بنائیں اور کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×