حیدرآباد و اطراف

یومِ تاسیس تلنگانہ کیوں منایا جاتا ہے؟

حیدرآباد: 2؍جون (عصرحاضر) آج ریاست تلنگانہ میں آٹھواں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔ آج سے سات سال قبل دو جون 2014 کو آندھرا پردیش سے الگ ہو کر تلنگانہ 29 ویں ریاست بنا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے 2013 میں ریاست تلنگانہ کے قیام کی منظوری دی تھی اور فروری 2014 تک تلنگانہ سے متعلق ریاست کا بل راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا۔ ریاست تلنگانہ میں ورنگل، نظام آباد، کھمم اور کریم نگر جیسے بڑے شہر شامل ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے پہلے گورنر ای ایس ایل نرسمہن تھے اور وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ بنے۔ کے چندر شیکھر راؤ کی پارٹی ٹی آر ایس نے اپریل 2014 کے عام الیکشن میں 119 نشستوں میں سے 63 نششتوں پر جیت درج کی اور اپنی حکومت بنائی۔
تلنگانہ کا دارالحکومت حیدرآباد ہے۔ تلنگانہ کی سرکاری زبان تیلگو ہے۔ تیلگو کے انگانا لفظ سے بنے تلنگانہ لفظ کا مطلب ‘ایسی جگہ جہاں تیلگو بولی جاتی ہے’ ہوتا ہے۔ہر برس تلنگانہ کا یوم تاسیس خوب دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے لیکن کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔ ایسے میں یوم تاسیس سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
قبل ازیں ریاستی حکومت نے فارمیشن ڈے تقریب منانے کے سلسلے میں متعدد ہدایات جاری کیں جس میں شرکت کو زیادہ سے زیادہ 10 افراد تک محدود کر دیا گیا اور کووڈ ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×