حیدرآباد و اطراف

راہل گاندھی تلنگانہ میں قیام کے دوران کے تمام طبقات سے بات چیت کریں گے : اتم کمار ریڈی

حیدرآباد: 20 اکتوبر (عصرحاضر) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور تلنگانہ پردیش کانگریس کے سابق صدر کیپٹن این اتم کمار ریڈی نے جمعرات کو کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپنی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے سلسلے میں 23 اکتوبر سے 7 نومبر تک تلنگانہ میں قیام کے دوران زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔
یہاں گاندھی بھون میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے تیلگو ریاستوں (آندھرا پردیش اور تلنگانہ) کے کانگریس کوآرڈینیٹر مسٹر ریڈی نے دعویٰ کیا کہ مسٹر راہل گاندھی کی جاری یاترا کو سماج کے تمام طبقات کی جانب سے زبردست حمایت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو، کیرلہ، کرناٹک اور اب آندھرا پردیش میں یہ پد یاترا تاریخی اور بہت یادگار رہی ہے اور یہ تلنگانہ میں بھی اہم اور کامیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کو تلنگانہ میں ہندوستان آنے والے بھارت جوڑو یاترا کے استقبال کے لئے وسیع انتظامات کئے جارہے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی کے ریاست میں قیام کے دوران سماج کے مختلف طبقوں سے بات چیت کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing