نئی دہلی: حکومت نے جموں و کشمیر میں سرگرم ایک اور تنظیم ‘تحریک حریت’ کو ‘غیر قانونی تنظیم’ قرار دیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس کی اطلاع دی۔ امت شاہ نے کہا کہ تحریک حریت کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ‘غیر قانونی تنظیم’ قرار دیا گیا ہے۔ حکومت نے اس سے قبل ایک اور دہشت گرد تنظیم مسلم لیگ جموں و کشمیر (مسرت…
مدھیہ پردیش کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی جزوی قلت شروع ہوگئی ہے۔ ایسے میں ایم پی کے کئی پٹرول پمپ خشک ہو چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیوروں کی ہڑتال کی وجہ سے ایسی صورتحال ہے۔ پیٹرول پمپ آپریٹرز کا خیال ہے کہ اگر ہڑتال مزید زور پکڑتی ہے تو آنے والے دنوں میں مزید کئی پیٹرول پمپ خشک ہوسکتے ہیں۔ عام دنوں میں مدھیہ پردیش میں پٹرول اور ڈیزل…
چند ساعتوں بعد2024 کا سورج طلوع ہوتے ہی 2023 اپنی بساط سمیٹ کر ہمارے درمیان سے رخصت ہو جائے گا۔ ہر سال کی طرح یہ سال بھی حسین یادوں سے زیادہ تلخ تجربات اور غم و الم کے حادثات چھوڑ کر اور انسان کو زندگی کی بے ثباتی اور ناپائیداری کا پیغام دے کر الوداع کہہ دے گا۔ یہ سال ختم ہو جانے سے حیات مستعار کی ایک سال کی بہاریں ختم ہو جائیں گی…
مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر یمنی حوثیوں کے حملے ختم ہونے کے امکانات نہیں دکھائی دے رہے۔وائس ایڈمرل بریڈ کوپر نے خبر رساں ادارے ایسوی ایٹڈ پریس کو انٹرویو میں بتایا کہ دس دن قبل آپریشن پراسپیرٹی گارڈین کے اعلان کے بعد سے 12 سو تجارتی جہاز بحیرہ احمر سے گزر چکے ہیں اور کوئی ایک بھی ڈرون یا میزائل حملے کا نشانہ…
رواں برس کے آغاز میں آئس لینڈ میں سائیکلنگ کے سفر پر نکلنے والی یاسمین ادریس پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے 14 سو کلومیٹر کا صبر آزما سفر سائیکل پر مکمل کر لیا ہے۔آئس لینڈ کے رنگ روڈ پر ان کے پورے سفر کو دستاویزی فلم ’تھریش ہولڈ‘ میں فلمایا گیا ہے جو 2024 میں ریلیز ہو گی۔اس پورے سفر میں یاسمین ادریس نے تیز ہواؤں کا سامنا کیا تاہم وہ اپنے سفر پر…