نئی دہلی: 4؍جنوری (عصرحاضر) یو آئی ڈی اے آئی نے کنبہ کے سرپرست (ہیڈ آف فیملی) کی رضامندی سے آدھار میں آن لائن پتہ اَپڈیٹ کرنے کی سہولت شروع کی ہے۔ افسران نے اس تعلق سے کہا ہے کہ آدھار میں آن لائن پتہ اَپڈیٹ کرنے کے لیے کسی باشندہ کے رشتہ دار (مثلاً بچے، شوہر یا بیوی، والدین وغیرہ) کے لیے مدد درکار ہوگی۔ اس سے ان لوگوں کو آسانی ہوگی جن کے پاس…
نئی دہلی: 3؍جنوری (عصرحاضر) سپریم کورٹ نے منگل کے روز مدھیہ پردیش حکومت کو انسداد مذہب تبدیلی قانون کو لے کر شدید جھٹکا دیا ہے۔ حکومت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے جس میں ضلع مجسٹریٹ کو مطلع کیے بغیر شادی کرنے والے دو الگ الگ مذاہب کے جوڑے پر مقدمہ چلانے سے روک لگائی گئی تھی۔ ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے…
ممبئی: 3؍جنوری (عصرحاضر) مہاراشٹر میں تین سرکاری بجلی کمپنیوں کی یونین نے کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف بدھ کے روز یعنی 4 جنوری سے 72 گھنٹے کی ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران ممبئی، تھانے، ناسک، رائیگڈ سمیت دیگر اضلاع کے بجلی ملازمین نے 4 جنوری سے بجلی کمپنیوں کی ورکنگ کمیٹی مہاراشٹر اسٹیٹ ملازمین، افسر و انجینئر کمیٹی نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ورکرس فیڈریشن کے…
کیلی فورنیا: 3؍جنوری (ذرائع) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریاست کیلیفورنیا میں سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار مکانات اور کاروباری مراکز کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی۔ ساکرامینٹو کی ہنگامی حالات ٹیموں نے کثیر تعداد میں سیلاب زدگان کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سیلابی پانی میں گھِرے ہوئے علاقوں سے نکال لیا ہے۔موسلا دھار بارشوں…
وانمباڑی: 3؍جنوری (پریس ریلیز) اردو میں ہندوستانی زبان کے الفاظ پائے جاتے ہیں اور یہ زبان ہر ہندوستانی کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کی صلاحیت رکھتی ہے یہ بات قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نےقومی اردو کونسل کے زیر اہتمام اور وانمباڑی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے اشتراک سے پچیسویں قومی اردو کتاب میلے کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے افتتاحی تقریب کی صدارت کرتے…