حیدرآباد: 21؍دسمبر (عصرحاضر) سال 2022ء کے دوران حیدرآباد شہر میں جرائم کی مجموعی شرح تقریباً پچھلے سال جیسی رہی اور اس سال کل 22060 کیسز ہوئے جو کہ پچھلے سال 21998 تھے۔سال 2022ء میں قتل کے واقعات 89 سے کم ہو کر 63 ہو ئے جیسا کہ گزشتہ سال رپورٹ کیا گیا تھا، اغوا 225 سے کم ہو کر 220، خواتین کے خلاف جرائم 2652 سے 2524، POCSO کے واقعات 399 سے 350 رہ گئے۔…
نئی دہلی: 21؍دسمبر (عصرحاضر) مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کووڈ 19 کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے اور ماسک و سینیٹائزر کے استعمال پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ مرکزی وزیر صحت نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں کووڈ قواعد پر…
کابل، 21 دسمبر (ذرائع) افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے خلاف قدم اٹھاتے ہوئے افغان طالبان نے ملک میں خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم پر پابندی عائد کردی۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت ہائر ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی جامعات کو جاری خط میں لکھا کہ غیرمعینہ مدت کے لیے لڑکیوں کی جامعات میں تعلیم پر پابندی ہوگی۔ وزیرہائر ایجوکیشن ندا محمد ندیم کے دستخط سے جاری خط…
حیدرآباد: 21؍دسمبر (پریس نوٹ) حافظ حاجی عبدالکریم کی اطلاع کے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت جوبلی ہلز کے زیراہتمام بتاریخ 22 ڈسمبر 2022ء بروز جمعرات دوپہر 2 بجے تا 4 بجے بمقام لا کالج کی سامنے گلی حبیب باغ یلاریڈی گوڑہ امیرپیٹ حیدرآباد میں جلسہ عام برائے خواتین بعنوان جان سے پیارا ایمان ہمارا منعقد کیا رہا ہے۔ جسمیں بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا عامر عتیق صاحب حسامی دامت برکاتہم (نائب صدر مجلس تحفظ ختم…
نئی دہلی: 20؍دسمبر (ذرائع) چین میں کورونا کا ستم ایک بار پھر تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ کچھ ایسی خبریں سامنے آئی ہیں جن میں بتایا جا رہا ہے کہ اسپتالوں میں بستروں کی کمی ہو گئی ہے اور ضروری دواؤں کی قلت بھی محسوس کی جا رہی ہے۔ چین ہی نہیں، دنیا کے کچھ دیگر ممالک میں بھی کورونا نے ایک بار پھر سے کہرام مچانا شروع کر دیا ہے۔ ان حالات کو…