اداریہ

سعودی خاتون نے آئس لینڈ کے گرد 1400 کلومیٹر سائیکلنگ کا سفر مکمل کر لیا

رواں برس کے آغاز میں آئس لینڈ میں سائیکلنگ کے سفر پر نکلنے والی یاسمین ادریس پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے 14 سو کلومیٹر کا صبر آزما سفر سائیکل پر مکمل کر لیا ہے۔آئس لینڈ کے رنگ روڈ پر ان کے پورے سفر کو دستاویزی فلم ’تھریش ہولڈ‘ میں فلمایا گیا ہے جو 2024 میں ریلیز ہو گی۔اس پورے سفر میں یاسمین ادریس نے تیز ہواؤں کا سامنا کیا تاہم وہ اپنے سفر پر آگے بڑھتی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کے سفر نے انتہائی بے رحمانہ استقبال کیا تھا۔ان کے قریبی دوست اور روڈ پر دو ساتھیوں میں سے ایک کیتھی ہینڈرک نے یاسمین ادریس سے کہا کہ ’ہوا فعال رکھتی ہے اور آپ کو حرکت کرنے پر مجبورکیتھی ہینڈرک نے یاسمین ادریس کا ساتھ دیا اور آنے والی دستاویزی فلم کے لیے بیانیہ بنانے میں مدد کی جبکہ میڈیسن ہوفمین مرکزی فلم ساز تھیں۔یاسمین ادریس کا کہنا ہے کہ ہم تینوں ایک جیسی چیز سے گزر رہے تھے۔ تاہم وہ گاڑی میں سوار تھیں اور میں سائیکل پر تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب خواتین اکٹھے ہو کر ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں تو اس تجربے کو دیکھ کر اچھا محسوس ہوتا ہے۔یاسمین ادریس نے ایک پائیدار فٹ ویئر کمپنی کے سربراہ کے طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ جو ان کے خیال میں ان کی پسندیدہ ملازمت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ روزمرہ کی زندگی کی ذمہ داریوں سے خود کو الگ کر کے اور خاندان اور دوستوں سے منقطع ہو کر بائیک پر 20 دن سے زیادہ کا یہ سفر اپنی ذات کی تلاش کا سفر تھا۔یاسمین ادریس اب کام کے شدید اوقات اور سماجی ذمہ داریوں کے دوران لوگوں کا اپنے لیے وقت نکالنے کی وکالت کر رہی ہیں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لیے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمیں آرام کی بھی ضرورت ہے اور ہمیں اپنا خیال رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ سعودی خواتین کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتی ہ’مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میں پہلی خاتون ہوں۔ یہاں بہت سی زبردست سعودی خواتین ہیں جنہوں نے میرے لیے راہ ہموار کی ہے، جنہوں نے حیرت انگیز کام کیے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ اگر میں دوسروں کو آگے بڑھنے پر ترغیب دے سکتی ہوں چاہے وہ واک پر جانا ہو یا رھا محرق کی طرح ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنا ہو تو میں سمجھوں گی کہ میں نے اپنا مشن مکمل کر لیا ہے۔  کرتی ہے۔ یہ بیدار رہنے پر مجبور کرتی ہے ورنہ آپ گر جائیں گی۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×